امریکا اور روس کا طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار


امریکا نے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنا بہت آگے کی بات ہے۔

دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے طالبان حکومت میں سب کی نمائندگی ہوگی تو تسلیم کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم اور کابینہ کے ناموں کا اعلان کر دیا تھا جس میں صرف طالبان ہی کو نمائندگی دی گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments