ڈاکٹر صفدر محمود انتقال کرگئے


سابق وفاقی سیکرٹری، کالم نگار اور دانشور ڈاکٹر صفدر محمود انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر صفدر محمود روزنامہ جنگ میں کالم نگار تھے، وہ کئی مشہور کتابوں کے مصنف بھی تھے۔ ڈاکٹر صفدر محمود کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر صفدر محمود 30 دسمبر 1944ء کو ڈنگہ (گجرات) میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے آنرز اور پنجاب یونیورسٹی سے سیاسیات میں ایم اے کیا۔ کچھ عرصے تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے۔ 1967ء میں سول سروس کا امتحان پاس کیا اور 1974ء میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ ڈاکٹر صفدر محمود متعدد انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ اس دوران انھوں نے تاریخ اور سیاسیات کے موضوع پر متعدد کتابیں تحریر کیں جن میں مسلم لیگ کا دور حکومت، پاکستان کیوں ٹوٹا، پاکستان:تاریخ و سیاست، درد آگہی اور سدابہار کے علاوہ کئی انگریزی کتابیں شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1997ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments