یو ایس اوپن: روسی اسٹار مڈویڈیو نے جوکووچ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا


جوکووچ یو ایس اوپن کا فائنل جیت کر اپنے کریئر میں 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر کے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے خواہش مند تھے لیکن ان کا یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔

روسی ٹینس اسٹار ڈینل مڈویڈیو نے عالمی نمبر ون سربیا کے اسٹار نواک جوکووچ کو یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست دے کر پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

ںیویارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے جانے والے مقابلے میں نواک جوکووچ کا مقابلہ عالمی نمبر دو ڈینل مڈویڈیو کے ساتھ تھا۔

جوکووچ یہ مقابلہ جیت کر اپنے کریئر میں 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر کے ورلڈ ریکارڈ بنانے کے خواہش مند تھے لیکن ان کا یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔

روسی اسٹار مڈویڈیو نے جوکووچ کو تینوں سیٹس میں چھ چار، چھ چار اور چھ چار سے شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی مڈویڈیو اپنے کریئر میں پہلا گرینڈ سلیم جیتنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے 2019 کے یو ایس اوپن کے فائنل میں مڈویڈیو کو شکست دی تھی جب کہ رواں برس آسٹریلین اوپن کے فائنل میں جوکووچ اور مڈویڈیو کے درمیان ہونے والے فائنل میں جوکووچ کامیاب رہے تھے۔

جوکووچ اور مڈویڈیو کا مقابلہ دیکھنے کے لیے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں 23 ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے جن میں سابق آسٹریلوی لیجنڈ روڈ لیور بھی شریک تھے۔

اگر جوکووچ روسی ٹینس اسٹار کو شکست دے دیتے تو وہ 52 برس بعد ایک سال کے دوران یو ایس، فرینچ، آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن جیتنے والے کھلاڑی بن جاتے۔ اس سے قبل سابق آسٹریلوی لیجنڈ روڈ لیور نے 52 برس قبل یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار کو شکست دینے کے بعد مڈویڈیو کا کہنا تھا کہ پہلا گرینڈ سلیم جیتنے پر وہ بے حد خوش ہیں اور آئندہ چند روز تک وہ اس کامیابی کا جشن مناتے رہیں گے۔

نوواک جوکووچ کا 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت کر عالمی ریکارڈ بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
نوواک جوکووچ کا 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت کر عالمی ریکارڈ بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

مڈویڈو نے کہا کہ “یہ ایک سخت مقابلہ تھا جس میں مجھے اپنی توجہ صرف کھیل پر مرکوز رکھنا تھی اور میچ کے دوران تماشائیوں کی جانب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کے باوجود میں نے کچھ غلطیاں کیں لیکن پھر بھی کامیاب رہا۔”

روسی اسٹار نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک ایسے کھلاڑی کو شکست دی ہے جو ٹینس کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے تھے لیکن وہ انہیں روکنے میں کامیاب رہے۔

میڈویڈو کے بقول، جوکووچ کو شکست دے کر ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جو مستقبل میں ان کی کامیابی میں مددگار ثابت ہو گا۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments