میٹ گالا 2021: سیاہ ’برقع‘، سرخ پینٹ کوٹ اور رنگین چادر۔۔۔ نیویارک میں فیشن کی تقریب میں فنکاروں کے انوکھے لباس


بیلی ایلش
تقریب کی میزبان بیلی ایلش کا لباس معروف امریکی اداکارہ مارلن منرو سے متاثر تھا
فیشن کی سب سے بڑی تقاریب میں سے ایک یعنی نیو یارک کے میٹ گالا میں دنیا کے معروف ترین فنکار نظر آئے، مگر اس تقریب کو دیکھنے والے کے نزدیک بظاہر فنکاروں سے زیادہ اُن کے اچھوتے اور منفرد انداز کے ملبوسات زیر بحث آئے۔

اس تقریب کا مقصد ’میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹوم انسٹیٹیوٹ‘ کے لیے امداد جمع کرنا تھا۔ گذشتہ سال یہ تقریب کووڈ 19 کی عالمی وبا کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔

یہاں مدعو کیے گئے مہمانوں کے لیے کووڈ 19 کے حفاظتی قواعد و ضوابط کی پابندی لازم تھی جس میں سب کے لیے عمارتوں کے اندر بھی ماسک پہننا ضروری تھا۔ مگر ان تمام تر کووڈ پابندیوں کے باوجود فنکاروں نے اپنے فیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

فینیس او کونل

بیلی ایلش کے بھائی فینیس او کونل کا سُرخ پینٹ کوٹ اور ماسک

رواں سال اس تقریب کا عنوان ’امریکہ میں فیشن کے مختلف انداز‘ تھا اور اس میں فنکاروں کا فیشن مختلف چیزوں جیسے مشہور فلم میٹرکس اور سٹیچو آف لیبرٹی (مجسمہ آزادی) سے متاثر تھا۔

اداکار ٹیموتھی شالامٹ

اداکار ٹیموتھی شالامٹ کے اس سٹائل کو ’فارمل سویٹ پینٹس‘ کا نام دیا گیا
نایومی اوساکا

ٹینس سٹار نایومی اوساکا جاپان کے راویتی لباس میں نظر آئیں

اس تقریب کی میزبانی پاپ سٹار بیلی ایلش، ٹینس کی کھلاڑی نایومی اوساکا، اداکار ٹیموتھی شالامٹ اور شاعرہ امینڈا گورمین نے کی تھی۔

شاعرہ امینڈا گومین

23 سالہ شاعرہ امینڈا گومین کا لباس سٹیچو آف لیبرٹی سے متاثر تھا
گلوکار ڈیبی ہیرس

گلوکارہ ڈیبی ہیرس نے ڈینم جیکٹ کے ساتھ سرخ و سفید سکرٹ پہن رکھی تھی

سوشل میڈیا پر کِم کارڈیشیئن کے لباس پر کافی زیادہ بات ہو رہی ہیں۔ اس لباس کو کسی نے برقع کہا تو کسی نے سیاہ باڈی سوٹ۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس کے ذریعے وہ امریکی مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہی تھیں۔

انھوں نے اپنے پورے جسم کو سیاہ لباس میں ڈھانپ رکھا تھا اور ان کا مکمل چہرہ اسی رنگ کے کپڑے میں لِپٹا ہوا تھا۔ یہ کاسٹوم ڈیمنا گواسالیہ نے ڈیزائن کیا تھا جو ایک فیشن ہاؤس سے منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وہ ڈائٹ پلان جس کے ذریعے بھارتی سنگھ نے اپنا وزن کم کیا

زیورات کے اشتہار میں کام کرنے والی خواجہ سرا ماڈل کی انڈیا میں دھوم

اداکار لہری کا سٹینو گرافر سے ’وی آئی پی‘ کامیڈین بننے تک کا سفر

ابتدا میں اسود کا کردار ادا کرنے سے منع کر دیا تھا: عثمان مختار کا انٹرویو

میٹ گالا

ریپر لل نیس ایکس شہنشاہوں والے چوغے میں آئے تھے
لل نیس ایکس

اور پھر اچانک اسے اتار کر وہ آئرن مین جیسے آرمر میں کھڑے ہو گئے
لل نیس ایکس

اور پھر اسے بھی اتار کر وہ باڈی سوٹ میں جلوہ گر ہوئے

23 بار گرینڈ سلیم کی فاتح کھلاڑی سیرینا ولیمز نے اپنے رنگ برنگے لباس سے پیغام بھیجا۔ پنکھوں سے بنے ان کے لباس نے بھی پذیرائی حاصل کی۔

کم کاڈیشین

کم کاڈیشیئن کے اس منفرد انداز پر انٹرنیٹ پر مزاحیہ میمز کی بارش ہونے لگی
کم کاڈیشیئن

کم کاڈیشیئن اپنے شوہر کانیا ویسٹ کے ساتھ اس تقریب پر آئی تھیں

میٹ گالا میں سب سے آخر میں آنے والوں میں امریکی گلوکار ریحانہ شامل تھیں۔ گذشتہ برسوں میں اس تقریب میں ان کا لباس کو کافی پسند کیا جا چکا ہے۔

سیرینا ولیمز

سیرینا ولیمز کے پنکھوں والے اوورکوٹ کو کافی پسند کیا گیا
گیم آف تھونز

گیم آف تھرونز کی اداکارہ میزی ولیمز کا لباس فلم میٹرکس سے متاثرہ تھا۔ یہ کپڑے انھوں نے خود اپنے لیے ڈیزائن کیے تھے

اس بار انھوں نے ایک سیاہ کوٹ پہن رکھا تھا۔ ان کے ساتھ ان کے بوائے فرینڈ ایسیپ راکی تھے جن کی رنگین چادر کی چمک نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

کانگریس کی رکن الیگزینڈریا کورٹیز

کانگریس کی رکن الیگزینڈریا کورٹیز کے لباس پر ’امیروں سے ٹیکس لو‘ لکھا تھا
ریحانہ، شوہر

ریحانہ کا مکمل سیاہ لباس اور ان کے بوائے فرینڈ کی رنگین چادر
گریمز اپنے ساتھ ایک تلوار بھی لائی تھیں

گریمز اس تقریب میں اپنے ساتھ ایک تلوار بھی لائی تھیں

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp