اوشیئن فوٹوگرافر برائے 2021

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

گلاس فِش سے گھِرا سبز سمندری کچھوا
Aimee Jan / Ocean Photography Awards
گلاس فِش سے گھِرا سبز سمندری کچھوا
اس برس کا بہترین اوشیئن یا بحری فوٹوگرام کا انعام ایمی جان نے اپنی اس تصویر کے لیے جیتا ہے جس میں ایک سبز سمندری کچھوا گلاس فِش کے جھرمٹ میں گھرا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہ تصویر مغربی آسٹریلیا کی نِنگالوُ ریف میں لی گئی تھی۔

اوشینوگرافک میگزین کے زیر اہمتام منعقد ہونے والے اس مقابلے کا مقصد سمندر حسن اور اسے لاحق خطرات کو اجاگر کرنا ہے۔

گانٹ یعنی قاز سفید بڑی جسامت کا سفید بحری پرندہ

HENLEY SPIERS / Ocean Photography Awards
گانٹ یعنی قاز سفید بڑی جسامت کا سفید بحری پرندہ غوطہ لگاتے ہوئے

دوسرے نمبر پر ہینلی سپیئرز کی تصویر رہی جس میں سکاٹ لینڈ کے شیٹلینڈ آئلینڈز میں گانٹ یا قازِ سفید (بڑی جسامت والا سفید بحری پرندہ) سمندر میں غوطہ زن ہیں۔

ہاکس بِل کچھوے کا بچہ

Matty Smith / Ocean Photography Awards
ہاکس بِل کچھوے کا بچہ گہرے سمندر کی جانب محو سفر

تیسرا انعام میٹی سمِتھ نے کی تصویر کو ملا جس میں ہاکس بِل نامی کچھوے کا بچہ پہلی مرتبہ سمندر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بلیک ٹِپ ریف شارک اپنے پشتی فِن کو ڈوبتے سورج کے ساتھ ملاتے ہوئے

Renee Capozzola / Ocean Photography Awards
بلیک ٹِپ ریف شارک اپنے پشتی فِن کو ڈوبتے سورج کے ساتھ ملاتے ہوئے

فیمیل ففٹی فینتھمز ایوارڈ لاس انجلس کی فوٹوگرافر اور بایولوجی کی ٹیچر رینی کوپوزولا نے جیتا۔ یہ انعامات کی نئی کیٹیگری ہے جو ولولے سے بھرپور خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے متعارف کروائی گئی ہے۔ انھیں یہ انعام ان کے پورٹفولیو کے لیے دیا گیا ہے جس کی ایک تصویر میں بلیک ٹِپ ریف شارک کی پشت پر موجود فِن فرنچ پولینیسیا میں ڈوبتے سورج کے ساتھ ایک لائن میں نظر آ رہا ہے۔

ینگ اوشیئن فوٹوگرافر آف دا اِیئر ایوارڈ ہنّا لی لیو نے اس تصویر کے لیے جیتا جس میں آسٹریلیا کے ہیرن آئی لینڈ کے شکاری پرندوں سے بھرے ہوئے آسمان تلے سبز سمندری کچھوے کا ایک بچہ سانس لینے کے لیے سمندر کی سطح پر آ رہا ہے۔

سبز سمندری کچھوے کا بچہ سانس لینے کے لیے سطح سمندر پر آتے ہوئے

Hannah Le Leu / Ocean Photography Awards
سبز سمندری کچھوے کا بچہ سانس لینے کے لیے سطح سمندر پر آتے ہوئے

لندن میں دریائے ٹیمز پر بنے ٹاور برِج کے ساتھ لگی نمائش 17 اکتوبر 2021 تک کھلی رہے گی۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 21143 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments