انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اکتوبر کا پاکستانی دورہ منسوخ کر دیا


انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کا پاکستان سے ایک طویل مدت سے وعدہ تھا کہ وہ فیوچرز ٹور پروگرام 2022 کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ای سی بی نے کہا کہ اس برس کے آغاز میں ہم نے یہ طے ک یا تھا کہ دو روایتی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ وارم اپ میچ اکتوبر میں پاکستان میں کھیلے جائیں گے، اور خواتین کی ٹیم کا ایک مختصر دورہ بھی ساتھ ہو گا۔

ای سی بی نے اس ویک اینڈ پر ایک اجلاس کیا اور اب یہ کنفرم کیا جاتا ہے کہ بورڈ نے بہت ہچکچاتے ہوئے دونوں ٹیموں کا اکتوبر کا دورہ منسوخ کر دیا ہ ے۔

ای سی بی نے کہا کہ ”اپنے کھلاڑیون اور سپورٹ سٹاف کی ذہنی اور جسمانی حفاظت ہماری سب سے اہم ترجیح ہے اور یہ موجودہ حالات میں اور بھی اہم ہو جاتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اب اس علاقے میں سفر کرنے کے متعلق تحفظات بڑھ رہے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اس معاملے کو آگے بڑھانا ٹیم پر دباؤ میں اضافہ کرے گا جو پہلے ہی کووڈ کے ایک طویل پابندی والے ماحول سے گزر چکی ہے“ ۔

”ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ فیصلہ پی سی بی کے لیے بہت مایوس کن ہو گا جس نے ملک میں کرکٹ کی واپسی کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ اس کی گزشتہ دو گرمیوں میں انگلش اور ویلش کرکٹ کے لیے سپورٹ اس کی دوستی کا ایک بڑا مظاہر تھی۔ ہم پاکستانی کرکٹ پر اس فیصلے کے اثرات پر تہ دل سے معذرت خواہ ہیں اور یہ واضح کرتے ہیں کہ 2022 میں ہمارے کلیدی ٹور پلان پر اپنے وعدے پر زور دیتے ہیں“ ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments