لینڈ سلائیڈ


پہاڑ کی اوپر والی تہہ پہاڑ کے اندر پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے سلائیڈ کر جاتی ہے۔ جس سے بہت نقصان اٹھانا پڑتا ہے کئی دفعہ تو پوری سڑک ہی نیچے گر جاتی ہے۔ کئی دفعہ راستہ بند ہوجاتا ہے۔ یہ ہمیشہ سیاحوں اور مسافروں کے لئے تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ پہاڑ کی صرف اوپر والی تہہ اپنی جگہ سے سلائیڈ کر جاتی ہے۔ باقی پہاڑ ویسے کا ویسے ہی رہتا ہے۔ چائنہ نے اس کا حل پہاڑ کے اندر ٹنل بنا کر کیا، اس سلسلے میں قراقرم ہائی وے خاص طور پر عطا آباد جھیل کے ساتھ تقریباً نو کلومیٹر کی طویل ٹنل بنائی گئی ہیں اس کے بعد بھی خنجراب تک جاتے ہوئے جگہ یہ آپ کی سہولت کے لئے تخلیق کی گئی ہیں۔

جس سے بہت سہولت ہوجاتی ہے۔ پھر بھی قراقرم ہائی وے اکثر لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے بند رہتی ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل ہائی ویز اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ ہزارہ موٹر وے پر بھی کئی مقامات پر ٹنل کی مدد سے لینڈ سلائیڈ سے بچنے کے اسباب کیے گئے ہیں۔ مجھے 2016 سے 2020 تک چار سال ٹائی سی جاپان۔ سی ٹی آئی جاپان، جائیکا جاپان اور نیشنل ہائی ویز پاکستان کے پراجیکٹ راکھی گاج جو فورٹ منرو سے پہلے آتا ہے این 70 کو ڈاکومنٹ کرنے کا موقع ملا تصویری اور ڈاکومنٹری دونوں اشکال میں۔

وہاں پر بہت سی نئی ٹیکنالوجی دیکھنے کو ملی۔ جیسا کہ سٹیل کے پل، سٹیل کی سڑک، لینڈ سلائیڈ والے پہاڑوں کی کی سلائی تاکہ وہ سلائیڈ نہ کریں۔ میں نے لمحہ بہ لمحہ سب مراحل کو فوٹوگراف کیا اور ویڈیوز بنائیں، مجھے بہت دکھ ہوا کہ ہمارے پاکستانی اداروں کے انجینئرز ان ٹیکنالوجیز کو سیکھنے کے لئے وہاں موجود نہیں تھے۔ پہاڑوں کی سلائیڈ روکنے والے طریقے سے ہم اپنے لینڈ سلائیڈ والے پہاڑوں کی سلائی کر کے راستوں کو محفوظ کر سکتے ہیں۔

اس میں بہت سی چیزیں ایسی تھیں جو پاکستان میں پہلی دفعہ ہو رہیں تھیں۔ جاپانیوں کے ایس او پی ہر فیلڈ میں بہت کمال تھے۔ نہ حادثات ہو رہے تھے نہ ٹریفک جام ہو رہی تھی اور کام بھی تیزی سے ہو رہا تھا۔ ہر چیز وقت پر ہو رہی تھے، ہزاروں لوگ کام کر رہے تھے۔ اور کوئی لڑائی جھگڑا بھی نہیں تھا، پراجیکٹ مکمل ہو گیا اور اس نے علاقے کی شکل بدل کر رکھ دی، پودے لگانے سے لے کر پل بنانے تک سب کام بہت طریقے سے ہوئے۔ اگر کچھ انجینئر ہمارے ادارے ساتھ لگا دیتے تو یہ ٹیکنالوجیز ہمارے بھی بہت کام آ سکتیں تھیں۔

پہاڑوں کے اندر پانی اکٹھا ہونے سے کیسے روکنا ہے وقت پر پانی کیسے باہر نکلے گا فوم سیمنٹ کا استعمال، جتنا پانی کئی جگہوں پر ڈالیں اسی مقدار سے وہ پانی باہر آ جاتا تھا ایسے سسٹم بنائے گئے تھے کہ عقل حیران تھی، ہم چند پتھر لگا کر اس کے اوپر ایلومینیم کی جالی لگا کر اس کو محفوظ سمجھنا شروع کر دیتے ہیں، ہمیں سفر کو محفوظ بنانے کے لئے نئے طریقے سیکھنے ہونگے۔ اور ان پر عمل کرنا ہو گا، ورنہ سیاحت میں ہم ترقی نہیں کر سکتے، این 70 اس کی ایک زندہ مثال ہے اس پراجیکٹ کو وزٹ کیجئے۔ شاید دنیا کے عجوبوں میں سے ایک بڑا عجوبہ ہے۔ کئی گھنٹے کا سفر اب چند منٹوں میں طے ہوجاتا ہے،


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments