انٹرنیٹ 'بلیک آؤٹ': متعدد فون اور کمپیوٹرز کا 30 ستمبر کو انوکھے 'بلیک آؤٹ' سے متاثر ہونے کا امکان


سسٹم اپ ڈیٹ
اگر 30 ستمبر کو کسی وقت چلتے چلتے آپ کا فون یا کمپیوٹر کا رابطہ انٹرنیٹ سے منقطع ہو جائے تو اس میں ویسے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے لیکن اگر آپ کی ڈیوائس پرانے سافٹ وئیر پر چل رہی ہو تو پھر معاملہ اور ہے۔

آج جمعرات کو موبائل فونز، میک یا ونڈوز کمپیوٹرز، انٹرنیٹ براؤزرز اور یہاں تک کہ ویڈیو گیم کنسولز کے نیٹ ورک سے کنکشن کے لیے ایک اہم عنصر ختم ہو جائے گا۔ کچھ شعبوں کی چیزوں کو ‘انٹرنیٹ کا بلیک آؤٹ’ قرار دیا گیا ہے۔

یہ ایک ‘روٹ سرٹیفکیٹ’ ہے جس کا ایک بہت تکنیکی نام ‘IdentTrust DST Root CA X3’ ہے، جس کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ اور وقت 30 ستمبر گرینج کے معیاری وقت کے مطابق دن دو بجے ہے۔

روٹ سرٹیفکیٹ کسی ڈیوائس اور انٹرنیٹ کے مابین لنک قائم کرنے کا کام کرتے ہیں، چاہے وہ موبائل فون ہو یا کمپیوٹر۔ یہ ایک ایسا عنصر ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کنکشن محفوظ اور خفیہ ہیں۔

کسی ڈیوائس کے سسٹم کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے جیسے کے آئی او ایس، اینڈرائیڈ، ونڈوز میں اس طرح کے سرٹیفکیٹ کو اپ ڈیٹ رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے، تاکہ میعاد ختم ہونے کے قریب نظام کو نئے سے بدل دیتے ہیں۔

لیکن ایسا نہ کرنے کے برے نتائج ہوتے ہیں۔

کمپیوٹر سکیورٹی کے ماہر سکاٹ ہیلم نے اپنے بلاگ پر خبردار کیا کہ ‘کم از کم کچھ نہ کچھ، کہیں نہ کہیں غلط ہونے والا ہے۔’

کون متاثر ہو سکتا ہے؟

ان آلات کی اکثریت کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا۔

لیکن پرانے آپریٹنگ سسٹم والی مشینیں نیٹ ورک سے رابطہ قائم نہیں کر سکیں گی۔

ان میں ایسے فیکٹری کمپیوٹر سسٹم جو کبھی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوتے، یا سمارٹ فون جو کبھی وائی فائی نیٹ ورک سے منسلک نہیں ہوتے یا جنہیں تقریباً پانچ سال یا اس سے زیادہ عرصے میں اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے، شامل ہوں گے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے کئی کمپیوٹرز ہیں جو صرف آئیڈین ٹرسٹ ڈی ایس ٹی روٹ CA X3 سرٹیفکیٹ پر بھروسہ کرتے ہیں، جو 2000 میں آیا اور 30 ستمبر کو ختم ہو رہا ہے۔

سسٹم اپ ڈیٹ

آلات اور سسٹمز جو متاثر ہو سکتے ہیں:

  • وہ تمام آئی فون جن میں آئی او ایس 10 سے پہلے کا سسٹم موجود ہے (آئی فون 5 سب سے پرانا ورژن ہے جو اسے انسٹال کر سکتا ہے)۔
  • ونڈوز ایکس پی ایس پی 3 والے کمپیوٹرز
  • میک بُکس جن میں پری میک او ایس 2016 سے پہلے کا سسٹم موجود ہے
  • اوبنٹو 1 6.04 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے کمپیوٹر
  • فرم ویئر اور نینٹینڈو 3DS کا استعمال کرنے والے پلے سٹیشن 3 کنسولز۔
  • ایسے اینڈرائیڈ فون جن میں نوگٹ 7.1.1 سے پہلے کا ورژن موجود ہے (لیکن وہ فائر فاکس براؤزر کے ذریعے انٹرنیٹ کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں)۔
  • 50 سے کم ورژن والا فائر فاکس براؤزر۔
  • اوپن ایس ایس ایل، این این ایس، جاوا 8 اور 7، ڈیبین سسٹم استعمال کرنے والے کمپیوٹر۔

سکارٹ ہیلم کے مطابق، دیگر آلات جن کے بارے میں یہ واضح نہیں ہے کہ وہ متاثر ہو سکتے ہیں ان میں بلیک بیری فون (10.3.3 سے پہلے کے ورژن) اور ایسے کِنڈل بک ریڈر ہیں جو 3.4.1 سے کم ورژن کے ہیں۔

سسٹم اپ ڈیٹ

سرٹیفکیٹ کیوں ختم ہوتے ہیں؟

انٹرنیٹ کے ساتھ ڈیوائس کنکشن کی حفاظت کی توثیق کے لیے ذمہ دار سمجھی جانے والی پبلک اور پرائیویٹ سرٹیفیکیشن اتھارٹیز کو CA کے نام سے جانا جاتا ہے۔

حفاظتی اقدام کے طور پر یہ سرٹیفکیٹ معیاد کے خاتمے کی تاریخ کے ساتھ آتے ہیں اور یہ وہ حکام ہوتے ہیں جو ان کی تجدید یا منسوخی کے انچارج ہوتے ہیں۔

جیسا کہ ہیلم نے وضاحت کی ہے کہ ’ایک بار جب یہ CA ختم ہو جاتا ہے تو صارف جیسے کے ویب براؤزر، آئندہ اس CA کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ پر اعتماد نہیں کریں گے۔’

سرٹیفکیٹ کی تجدید ڈیوائس سسٹم اپ ڈیٹس کے ساتھ تقسیم کی جاتی ہے۔

ماضی میں یہ پرانے آپریٹنگ سسٹم والے کمپیوٹرز کے لیے مسائل پیدا کر چکا ہے۔

30 مئی 2020 کو ایڈ ٹرسٹ فرم کے ایک سرٹیفکیٹ کی معیاد ختم ہوئی تھی، جس کی وجہ سے روکو آن لائن ٹیلی ویژن سسٹم ، یا آن لائن ادائیگی کے پلیٹ فارمز ’سٹرائپ اینڈ سپریڈلی‘ کی خدمات میں مشکلات پیدا ہوئی تھیں۔

اس قسم کی پریشانیوں سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ باقاعدگی سے سسٹم اپ ڈیٹس انسٹال کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32289 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments