نیچر کنزروینسی 2021: تتلیوں کے جھرمٹ میں گوریلے کی تصویر ایک لاکھ تصاویر میں سے فاتح قرار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

A photo of a gorilla closing its eyes as butterflies fly around it, in Central African Republic
Anup Shah/TNC Photo Contest 2021
انوپ شاہ کی تصویر نے پہلا انعام حاصل کیا
انوپ شاہ کو سینٹرل ایفریکن ریپبلک میں تتلیوں کے جھرمٹ میں سے گزرتے ہوئے ایک گوریلے کی تصویر کھینچنے پر کنزروینسی 2021 فوٹوگرافی مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔

فوٹوگرافر کی انعام یافتہ اس تصویر کو، جس کا عنوان مالوئی ہے، 158 ملکوں سے موصول ہونے والی ایک لاکھ تصاویر میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انوپ کو چار ہزار ڈالر مالیت کا کیمرا پیکج ملے گا۔

ایک امریکی جج بین فولڈز نے کہا کہ ’مجھے وہ تصاویر پسند ہیں جو آپ کو اپنے اندر کھینچتی چلی جاتی ہیں۔‘

دی نیچر کنزروینسی ایک عالمی تنظیم ہے جو 72 ملکوں میں فعال ہے اور اس کا مقصد پانی اور زمین کی بقا کے لیے کام کرنا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل کے حل کے لیے سائنسی بنیادوں پر ایسے حل نکالتی ہے جن پر عام لوگ بھی عمل کر سکیں۔

ذیل میں دوسری کیٹیگریز میں انعام حاصل کرنے والی تصاویر کی تفصیل ہے۔


عوامی انتخاب کی فاتح تصویر: جگنو، پراتھامیش گھادیکار، انڈیا

یہ جگنو مون سون سے کچھ پہلے انڈیا کے بعض حصوں میں کچھ مخصوص درختوں کے گرد جمع ہو جاتے ہیں۔

یہ تصویر ٹرائی پوڈ پر لی گئی درخت کی 32 تصاویر کے سٹیک میں سے ایک ہے۔


لینڈ سکیپ میں فاتح: خشک سالی، ڈینیئل ڈی گرینویلی مینکو، برازیل

A decomposing lizard on a dry and cracked ground

Daniel De Granville Manço/TNC Photo Contest 2021
سوکھے کی وجہ سے چٹخی ہوئی زمین پر ایک چھپکلی کی لاش

برازیل میں ٹرانسپانٹانیریا ہائی وے کے کنارے سوکھی ہوئی زمین پر پڑی پلانٹانل چھپکلی کی لاش کی یہ تصویر 2020 میں ایک ڈرون سے اس وقت لی گئی تھی جب خشک سالی اپنے عروج تھی۔


لینڈ سکیپ میں دوسرا انعام: سیرا دو مار، ڈینس فریئرا نیٹو، برازیل

A green-covered top of a mountain emerges from the clouds

Denis Ferreira Netto/TNC Photo Contest 2021
بادلوں میں سے سر ابھارتے پہاڑ

سمندری پہاڑوں کے ایک سلسلے پر ہیلی کاپٹر میں پرواز کے دوران اتاری گئی تصویر جس میں ایسا لگتا ہے جیسا کہ ڈائنوسار کا سر ہو۔


لینڈ سکیپ میں اعزازی تذکرہ: لائف کلر، سکاٹ پورٹیلی، آسٹریلیا

An aerial photo of rivers and streams in the Gulf of Carpentaria, Australia

Scott Portelli/TNC Photo Contest 2021
آسٹریلیا کی خلیج کارپنٹریا میں دریاؤں اور ندیوں کا فضائی منظر

بارشوں کے موسم میں شمالی کوئینزلینڈ میں واقع گلف آف کارپنٹیریا کا یہ حصہ نہایت دلکش منظر پیش کرتا ہے۔


پیپل اینڈ نیچر میں فاتح: سیوِنگ اورینگوٹان ایلین شرؤڈر، بیلجیم

A young orangutan is sedated and prepared for surgery by a team of specialists

Alain Schroeder
اورینگوٹان کے بچے کو بے ہوش کرکے آپریشن کے لیے تیار کیا جا رہا ہے

یہ تصویر انڈونیشیا میں ایک اورینگوٹان کے بچاؤ، بحالی اور پھر جنگل میں چھوڑے جانے کے دوران لی گئی ہے۔

سُماٹرن اورینگوٹان کنزرویشن پروگرام کی ٹیم نے تقریباً تین ماہ کی اس برینڈا نامی مادہ کو آپریشن کے لیے تیار کیا۔

پام آئل کے درخت لگانے اور لکڑی حاصل کرنے کے لیے، اور کان کنی کے سبب برساتی جنگلات تیزی سے کٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے اورینگوٹان کے قدرتی مسکن برباد ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان جانوروں کا شکار بھی کیا جاتا ہے۔


پیپل اینڈ نیچر میں دوسرا انعام: سینڈ سٹارم، ٹام اوورآل، آسٹریلیا

A man struggles with wind blowing at cloth around his head whilst standing in the Sahara Desert

Tom Overall/TNC Photo Contest 2021
صحارا ڈیزرٹ میں ایک شخص تیز ہوا میں اپنی پگڑی سنبھالنے کی کوشش میں

صحرائے صحارا میں ریت کے طوفان کے دوران ایک گائیڈ اپنی پگڑی سنبھالنے کی کوشش کر رہا ہے۔


پیپل اینڈ نیچر میں اعزازی تذکرہ: دی وے ہوم، مِنچیانگ لو، چین

Two men and an animal travel along a zip line over a strong river

Minqiang Lu/TNC Photo Contest 2021
آہنی ڈوری پر دریا پار جاتے انسان اور جانور

واٹر میں فاتح: واٹر، قاضی عارفوجمان، بنگلہ دیش

A black and white photo of a pipe gushing water with the silhouette of a man walking in the background

Kazi Arifujjaman/TNC Photo Contest 2021
پانی کی دھار کے پس منظر میں انسان کا گزر

واٹر میں دوسرا انعام: سوِئمنگ، جورم مینس، میکسیکو

Divers swim in water-filled sinkhole

Joram Mennes/TNC Photo Contest 2021
پانی سے بھرے سِنک ہول میں اترتے غوطہ خور

زیرِ زمین پانی کے ایک ذخیرے (سینوٹ) سے لطف اندوز ہوتے غوطہ خور۔


واٹر میں اعزازی تذکرہ: گلیشیئل ببلز، جارج اینڈریس میراگلیہ، ارجنٹینا

Air bubbles trapped in ice seen in a glacier

Jorge Andrés Miraglia/TNC Photo Contest 2021
گلیشیئر کی برف میں بند ہوا کے بلبلے

یہ ارجنٹینا کے علاقے پیٹاگونیا کا ایک گلیشیئر ہے جو مسلسل برفباری کی وجہ سے بنتا ہے اور یہ نیچے وادی کی طرف حرکت کرتا ہے۔

نیچے کی جانب اس کے سفر کے دوران درجۂ حرارت بڑھنے کی وجہ سے یہ پگھلنا شروع کر دیتا ہے اور اس میں بند ہوا خارج ہونے لگتی ہے۔


وائلڈلائف میں فاتح: اے ٹربیولینٹ سوئم، بودھیلینی ڈی سوئزا، آسٹریلیا

Male cheetahs swim across a fast-flowing river

Buddhilini de Soyza/TNC Photo Contest 2021
دریا کے تیز دھارے میں عبور کرتے ہوئے نر چیتے

کینیا کے مسائے مارا نیشنل ریزرو میں مواتر بارشوں کی وجہ سے ٹالک ریور میں طغیانی آگئی۔

پانچ نر چیتوں پر مشتمل یہ جتھہ پانی کے تیز بہاؤ میں دریا کے پار جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بظاہر ایک ناممکن مشن نظر آنے والے اس کام میں چیتے کامیاب رہے اور دریا کے دوسری جانب اتر گئے۔

انسانی عمل کی وجہ سے وقوع پذیر ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کا یہ ایک نتیجہ ہے۔


وائلڈلائف میں دوسرا انعام: سن فلاورز، میتیوس پائسیاک، پولینڈ

Birds are seen on the ground in a snow-covered field of dead sunflowers

Mateusz Piesiak/TNC Photo Contest 2021
برف سے ڈھکے کھیت میں سورج مکھی کے پکے ہوئے پھولوں کے پاس چڑیاں

پولینڈ میں ایک بہت بڑے کھیت میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے سورج مکھی کی فصل نہیں کاٹی جا سکی۔

سردیوں میں پانی برف بن گیا اور سورج مکھی کے بیج چگنے کے لیے ہزاروں پرندوں نے یہاں کا رخ کیا۔


وائلڈلائف میں اعزازی تذکرہ: سرچنگ، ٹامس وِجیان، کینیڈا

An orangutan holds on to the stumps of felled trees that were its home

Thomas Vijayan
اورینگوٹان

اگر انسان ان جنگلات کی کٹائی میں احتیاط برتتا تو بورنیو کے جنگل میں ان دیو ہیکل بن مانسوں کے گھر کو برقرار رکھا جا سکتا تھا۔

اورینگوٹان درختوں پر رہنے اور جنگلی پھل جیسے لیچز اور انجیر کھانے کے عادی ہیں۔

نوٹ: تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 21236 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments