جرمنی میں عمر شریف کی نماز جنازہ اور میت کی پاکستان منتقلی


عمر شریف کے ڈاکومنٹیشن اور ڈیتھ سرٹیفکٹ دے دیا گیا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے ہسپتال کی طرف سے میت کو حوالے کر دیا گیا ہے۔ کونسل جنرل، عمر شریف کی بیوہ اور کچھ پاکستانی کمیونٹی ہسپتال میں موجود ہیں اس وقت۔ یہاں پر لاش اس وقت ایک نجی ترکش مسلم کمپنی کے حوالے کر دی گئی ہے جو کہ لاش کی باہر بھیجنے تک اس کی دیکھ بھال اور انتظامات کرے گی۔

لاش کو غسل بھی دے دیا گیا ہے اور یہاں پر نماز جنازہ کی تیاری رہی ہے عمر شریف کی نماز جنازہ 13 : 00 بجے جرمنی کے شہر نیورن برگ (ترکی مسجد) ایوب سلطان مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اس وقت عمر شریف کی جسد خاکی کو وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

کونسل جنرل زاہد حسین کے مطابق ان کو نارمل فلائٹ کے ذرے بھیجنے کے انتظامات ہو رہے ہیں ذرائع کے مطابق آج رات کو قطر ائر لائیں کی ایک فلائٹ کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے جو کہ براستہ دوحہ کراچی جائے گی۔ میت واپس بھیجنے کے تمام انتظامات سفارت خانہ کر رہا ہے اور کمیونٹی فنڈ سے میت وطن واپس بھجوائی جا رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments