وہ مادہ گوریلا جس کی سیلفی وائرل ہوئی، چل بسی


Ndakasi with her caretaker Andre Bauma, before dying days later
نداکسی موت سے تھوڑی دیر پہلے اپنے نگران آندرے بووما کی بانہوں میں۔
جمہوریہ کانگو کے گوریلوں کے لیے مخصوص ایک یتیم خانے میں رہنے والی مادہ گوریلا نداکسی جس کی ایک رینجر کے ساتھ سیلفی وائرل ہوئی تھی، طویل علالت کے بعد چودہ برس کی عمر میں چل بسی ہے۔ نداکسی نے اپنے نگران آندرے بوما کی بانہوں میں جان دی۔

نداکسی کو عالمی شہرت اس وقت ملی تھی جب اس نے 2019 میں ایک مادہ گوریلے کے ہمراہ ایک سیلفی کے لیے پوز کیا۔ وہ دراصل اس رینجر کی نقل اتار رہی تھی جس نے انھیں پالا تھا۔

آندرے بووما وہ جنگلی حیات کی دیکھ بھا کرنے والے وہ اہلکار تھے جو 2007 میں دو ماہ کی نداکسی کو کانگو کے ویرنگوا نیشنل پارک کے یتیم خانے میں لائے تھے جب اس کی ماں اور باپ کو سمگلروں نے ہلاک کر دیا تھا۔

جب آندرے بووما وہاں پہنچے جہاں نداکسی کے ماں باپ کو مار دیا گیا تھا تو انھوں نے دیکھا کہ یہ چھوٹا بچہ اپنی مردہ ماں کے ساتھ لپٹا ہوا تھا۔

آندرے بووما نے جو اب ویرنگوا یتیم خانے کے مینیجر ہیں، سوچا کہ اس دو ماہ کے بچے کا کوئی رشتہ دار بھی نہیں رہا تو ان حالات میں اسے جنگل میں نہیں رہنے دینا چاہیے۔

آندرے بووما اور نداکسی ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔ آندرے بووما نے 2014 میں بی بی سی کو بتایا تھا کہ انھیں نداکسی سے اپنی بیٹی کی طرح محبت ہے۔

’ہم ایک ہی بستر میں سوتے ہیں، میں اس کے ساتھ کھیلتا ہوں، میں اسے کھانا کھلاتا ہوں ۔ ۔ ۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ میں اس کی ماں ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیے

گوریلا کے بچے کی پیدائش اور ممتا کے دل موہ لینے والے مناظر

یوگینڈا کا روپہلی پُشت والا پہاڑی گوریلا شکاریوں کے ہاتھوں ہلاک

پہاڑوں میں رہنے والے ماؤنیٹن گوریلا یوگنڈا، رونڈا اور گانگو کے گھنے جنگلوں میں رہتے ہیں۔ لیکن ماحولیاتی تبدیلی، غیر قانونی شکار اور علاقوں میں انسانوں کی در اندازی کی وجہ سے گوریلوں کی اس نسل کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

ڈی آر کانگو جہاں ویرنگوا نیشنل پارک ہے وہاں حکومت اور مختلف مسلح گروہوں کے مابین جھگڑے چل رہے ہیں۔ مسلح افراد اسی نیشنل پارک میں رہتے ہیں جہاں وہ اکثر جانور کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

جمعرات کو آندرے بووما نے کہا کہ نداکسی کو جاننے کے بعد ’ مجھے احساس ہوا کہ انسانوں اور گوریلوں کے درمیان کیا تعلق ہے اور اسی لیے ہمیں ان کے تحفظ کے لیے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں کرنا چاہیے۔‘

’مجھے اس سے اپنے بچے کی طرح پیار تھا۔ میں جب بھی اس سے ملتا تھا اس کی خوشگوار شخصیت میرے ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی تھی۔‘

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments