بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی ولادت، بلاول اب آفیشلی ماموں


بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹ کے ذریعے خبر دی ہے کے دس اکتوبر کو ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول نے لکھا: “آفیشلی ماموں”

بختاور کی شادی جنوری 2021 میں محمود چوہدری سے ہوئی تھی۔ محمود چوہدری، محمد یونس اور بیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں جن کا تعلق پرانے لاہور سے ہے لیکن سنہ 1973 میں وہ متحدہ عرب امارت منتقل ہو گئے جہاں انھوں نے تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار کی بنیاد رکھی۔

اپنے پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے محمود 28 جولائی سنہ 1988 کو متحدہ عرب امارت میں پیدا ہوئے اور وہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مزید تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے جہاں انھوں نے یونیورسٹی آف درہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔

یونس چوہدری کا خاندان متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے جہاں محمود تعمیرات، فنانس اور ٹیکنالوجی کے کاروبار سے منسلک ہیں۔

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments