ہلری کلنٹن کی معاون ہما عابدین کا امریکی سینٹر پر دست درازی کا الزام


Huma Abedin
ہما عابدین نے دست درازی کرنے والے سینٹر کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے
امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کی سیاسی معاون ہما عابدین نے اپنی یاداشتوں میں انکشاف کیا ہے کہ ایک امریکی سینٹر نےان پر جنسی حملہ کیا تھا۔

گارڈین اخبار کے مطابق ہما عابدین نے کہا کہ سن 2000 کے وسط میں ایک سیاستدان انھیں گھر میں بلا کر ’ان پر جھپٹ پڑے تھے`۔

ان کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے ان کے ساتھ بوس و کنار کرنا چاہا تو انھوں نے اسے دھتکار دیا۔

یہ تمام دعوے ہما عابدین کی نئی کتاب ’بوتھ / اینڈ: اے لائف ان مینی ورلڈز‘ (Both/And: A Life in Many Worlds) میں شائع ہو رہی ہیں جو اگلے ہفتے مارکیٹ میں آ رہی ہے۔

ہما عابدین ہلری کلنٹن کی بہت بااعتماد مشیر تھیں جنھیں انھوں نے ایک بار اپنی دوسری بیٹی کہا تھا۔

پینتالیس سالہ ہما عابدین نے مذکورہ سینٹر کی شناخت کو مخفی رکھا ہے۔

ہما عابدین لکھتی ہیں کہ واشنٹگن میں ایک ڈنر کے بعد وہ ایک سیاستدان کے ساتھ باہر نکلیں اور جب وہ اس سیاستدان کے گھر کے سامنے پہنچے تو اس نےانھیں گھر میں کافی پینے کی دعوت دی جسے انھوں نے قبول کر لیا۔

گارڈین اخبار جس کے پاس ہما عابدین کی یاداشتوں ک ایڈونس کاپی موجود ہے، کے مطابق ہما عابدین لکھتی ہیں کہ’ پھر اچانک سب کچھ بدل گیا۔ وہ میری دائیں جانب بیٹھ گیا، اپنا بایاں بازو میرے کندھوں کے گرد رکھ کر مجھے چومنا شروع کر دیا، اپنی زبان میری منہ میں ڈال دی اور مجھے پیچھے صوفے پر دھکیل دیا۔‘

’میں ششدر رہ گئی، میں نے اسے پیچھے دھکیل دیا۔ میں صرف یہ چاہتی تھی کہ پچھلے دس سیکنڈ ختم ہو جائیں۔‘

ہما عابدین کہتی ہیں کہ سینٹر نے معافی مانگی اور کہا کہ آپ کو رکنے کے لیے کہنے سے پہلے مجھے آپ کو سمجھنے میں غلطی ہوئی۔

وہ کہتی ہیں کہ میں نے جواب دیا۔ ’آئی ایم سوری، اور پھر وہاں سے نکل آئی اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔‘

Huma Abedin and Anthony Weiner

ہما عابدین ایتھونی وائنر کے سیکس سکینڈل کی وجہ سے انھیں طلاق دے دی تھی

ہما عابدین لکھتی ہیں کہ چند روز بعد کیپٹل ہل پر ان کی اچانک اس سینیٹر سے مڈبھیڑ ہو گئی اور انھوں نے کہا ’کیا ہم اب بھی دوست ہیں۔‘

وہ اپنی کتاب اپنے سابقہ شوہر اور نیویارک سے ڈیموکریٹ پارٹی کے رکنِ کانگریس اینتھونی وائنر پر غصہ اتارا ہے جس کا سیکس سکینڈل کی وجہ سے سیاسی کیریئر تباہ ہو چکا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments