اس خواب کی کوئی تعبیر نہیں


یہ ایک خواب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں ہوتی۔
کبھی کبھی انسان کی زندگی میں کوئی ایک شخص اتنا اہم ہوتا ہے کہ پوری دنیا میں اس شخص جیسا کوئی نہیں دیکھتا اور نہ ہی ملتا ہے۔ اس شخص کی کوئی بھی کمی پوری نہیں کرسکتا۔انسان کی زندگی میں وہ ہی اہم شخص ہوتا ہے جو زندگی کا حصہ نہیں ہوتا۔
انسان کی زندگی میں وہ شخص اہم کردار ادا کرتا ہے اور زندگی کے سفر کی منزل بن جاتا ہے۔ اس شخص کو ہمیشہ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس شخص کے قدموں کی آہٹ، اس کی مسکراہٹ، اس کی باتوں سے، اس کی قاتل جفاؤں سے اور اس کی آنکھوں سے محبت ہو جاتی ہے۔ جب بھی وہ بات کرتا ہے تو اسکے الفاظ سے پھول کی خوشبو محسوس ہوتی ہے، بس بیٹھ کر اس کو ہی سننے پر دل چاہتا ہے۔ اس کے ساتھ وقت کا پتا ہی نہیں چلتا اور جب وہ شخص آنکھوں کے سامنے نہیں ہوتا تو ہر ایک سیکنڈ بھی صدی کی طرح گزرتا ہے۔ زندگی کے ہر موڑ اور ہر جگہ وہ ہی شخص دیکھتا ہے اور فرصت میں اس شخص کی یادیں ستاتی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ شخص ہمارا ہوجائے، مکمل طور پر ہمارا ہو اور ہماری زندگی کے سفر میں اس کا ساتھ ہو۔ اپنی زندگی میں اس شخص کو جگہ دیتے ہیں۔ اس شخص کے نام سے بے انتہا محبت ہو جاتی ہے اور بڑی خوبصورتی سے اس شخص کا نام ہماری کہانی کا کردار بن جاتا ہے۔ جب بھی ہم کاغذ اور قلم ہاتھ میں لیکر لکھنے بیٹھ جاتے ہیں تو اس شخص کا نام لکھتے ہیں، ہر تحریر میں اس شخص کے نام کا ذکر کرتے ہیں اور اس شخص کے حسن پر نظمیں لکھتے ہیں۔ زندگی کے افسانوں میں اس شخص کا نام قلمبند کرتے ہیں اور اس شخص کو اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہیں۔ اس شخص سے ہر ملاقات ایک اہم ملاقات ہوتی ہے جو ہماری زندگی میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ وہ صرف ملاقات نہیں ہوتی اس ملاقات میں اس کے ساتھ گزارا ہؤا ہر پل اور بولا ہؤا ہر لفظ ہماری زندگی میں نقش بناتا ہے۔ ان کی ایک آواز پر لبیک کہتے ہیں کیونکہ اس شخص کو انتظار کروانا ہمیں اچھا نہیں لگتا چاہے ہم اس شخص کے لیے پوری زندگی انتظار میں کاٹ دیں۔
کچھ احساسات ایسے ہوتے ہیں جو صرف اس ہی شخص کو دیکھائی دیتے ہیں اور وہ شخص ہماری آنکھوں سے ہر احساس اور جذبات کو پڑھ لیتا ہے اور اس شخص کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہوتا ہے جو جذبات اور احساسات پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس شخص کی مسکراہٹ ہمارے جینے کی وجہ بنتی ہے اور ہم اس کی مسکراہٹ کو دیکھ کر مسکرانا سیکھتے ہیں۔ احساسات اور جذبات وہاں دیکھتے ہیں جہاں کسی کو فرق پڑتا ہے اور احساسات کی قدر ہو۔
یہ سارے احساس اور جذبات صرف خیالات کے بنے ہیں۔ یہ ایک خواب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں ہوتی۔ اور اس خواب کی بھی تعبیر نہیں ہے۔

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments