ایپل کا نایاب سیٹ چار لاکھ ڈالر میں نیلام


ایپل کا وہ کمپیوٹر جسے 1976 میں کمپنی کے نائب بانی سٹیو وزریاک اور سٹیو جابز نے تیار کیا تھا کی بولی چار لاکھ امریکی ڈالر لگی ہے۔

یہ ایپل ون ہواوے کی کووا لکڑی کے کیس میں ہے اور اب بھی کام کرتا ہے۔ یہ ان 200 کمپیوٹرز میں سے ایک ہے جنھیں کِٹ کی شکل میں بیچا گیا تھا۔

نیلامی کرنے والے جان مورن نے کیلی فورنیا میں کہا کمپیوٹر کے فقط دو مالک ہیں ایک کالج کے پروفیسر اور ان کے طالب علم جنھیں انھوں نے یہ مشین 650 ڈالر میں فروخت کی تھی۔

اس فروخت میں یوزر مینوئیل اور دو کیسٹوں میں موجود ایپل کا سافٹ ویئر شامل ہیں۔

‘ ایپل کا پہلا کمپیوٹر آٹھ لاکھ پندرہ ہزار امریکی ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

مارکیٹ میں ایپل کی ویلیو ایک کھرب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

ایپل ون کے ماہر کورے کوہن نے لاس اینجلس ٹائمز سے منگل کو نیلامی کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدیم الیکٹرانکس اور کمپیوٹر ٹیک کو جمع کرنے والوں کے لیے اس مقدس پیالے کی مانند ہے جس کے بارے میں مسیحی عقیدے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ نے اس میں مشروپ پیا تھا۔

مزید پڑھیے

جب ایپل کے سربراہ نے ایلون مسک سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا

ایپل کے 65 ہزار ڈالر کے کمپیوٹر میں کیا خاص بات ہے

کیا ایپل کروڑوں کا ٹیکس کھاتا رہا؟

یہ بہت سے لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہوتا ہے۔ نیلامی میں پیش کیے جانے والے اس ماڈل کے کووا لکڑی سے بنے کیس کا اضافہ کمپیوٹر کے ابتدائی ریٹریلربائیٹ شاپ نے کیا تھا۔ کیلی فورنیا میں موجود اس ریٹریلر نے تقریباً 50 ایپل ون مشینیں ڈلیور کی تھیں۔

کیلیفورنیا کے ایک گیراج میں جابز وزنیک اور رونالڈ وائنے نے ایپل کی بنیاد رکھی تھی۔

اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے جابز نے اپنی وی ڈبلیو مائیکروبس بیچ دی تھی جبکہ وزنیک نے ایچ پی 65 کیلکیولیٹر پانچ سو ڈالر میں فروخت کر دیا تھا۔

سنہ 1976 میں یہ مشینیں چھ سو چھیاسٹھ اعشاریہ چھ چھ ڈالر میں فروخت ہوئی تھیں۔ روپوٹس کے مطابق وزنیک کو مسلسل ایک جیسے نمبرز پسند ہیں۔

یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ دنیا میں اب بھی اس طرح کے 20 کمپیوٹرز ایسے ہیں جن پر کام کیا جا سکتا ہے۔

جس مشین کی نیلامی کی گئی ہے وہ سب سے زیادہ مہنگا بکنے والا ایپل ون کمپیوٹر نہیں۔ یہ اعزاز سنہ 2014 میں نیویارک کے بونہمز نامی نیلام گھر میں نو لاکھ پانچ ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments