علی بابا سنگلز ڈے سیل: اس مرتبہ ان کی گروتھ انتہائی سست روی کا سکار

کیٹی سِلور - بزنس رپورٹر


Employees take selfies at Alibaba Group's Hangzhou headquarters ahead of the China's Double 11 Shopping Festival on November 10, 2021 in Hangzhou, Zhejiang Province of China.
چینی ای کامرس کمپنی علی بابا کی سنگلز ڈے سیل دنیا میں آن لائن شاپنگ کی سب سے بڑی سیل مانی جاتی ہے۔

مگر اس سال اس ایونٹ میں زیادہ جوش و خروش نہیں تھا کیونکہ چین میں قومی مجموعی پیداوار میں سست روی اور حکام کی جانب سے قوانین پر مکمل عمل درآمد کی کوششوں کا رجحان جاری ہے۔

11 روز کے اس ایونٹ کا آغاز 2009 میں ہوا تھا اور اس سال اس عرصے کے دوران سیلز میں سب سے کم اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں صرف 8.5 فیصد زیادہ تھا۔

تاہم صارفین کی جانب سے خرچ کی جانے والی کل رقم نے ایک مرتبہ پھر ریکارڈ قائم کیا ہے جو کہ 540.3 ارب یوآن (84.5 ارب ڈالر) ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ علی بابا سنگلز ڈے کی سیلز گذشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد سے زیادہ نہ بڑھی ہو۔

یہ بھی پڑھیے

سنگلز ڈے: میگا شاپنگ میلے کے بارے میں پانچ اہم حقائق

علی بابا پر ایک منٹ میں ایک ارب ڈالر کی مصنوعات فروخت

علی بابا کو 2.75 بلین ڈالر کا جرمانہ

ٹیک بز چائنا نامی ویب سائٹ کے روئی ما نے بی بی سی کو بتایا کہ ‘یہ رجحان شاید اتنا اچھا نہیں ہے کیونکہ مارکیٹ کے 12 فیصد پر بڑھنے کی توقعات ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’شاید انھوں نے اس دن کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھا لیا ہے۔ یہ پہلے ہی بہت بڑا نمبر ہے تو اس لیے اس میں گروتھ (بڑھاؤ) دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔‘

ادھر چینی حکومت نے گذشتہ چند ماہ میں تیزی سے ملک میں بڑی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں پر نئے سخت قوانین لاگو کرنا شروع کیے ہیں۔

کئی برسوں تک ان کمپنیوں کی تھوڑی بہت نگرانی کرنے کے بعد اب حکام ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان مقابلے اور ان کی جانب سے معاشرے میں اپنا حصہ ڈالنے کے قوانین پر مکمل طور پر عمل درآمد کے لیے کوشاں ہیں۔

علی بابا بھی اس مہم کا نشانہ بنا تھا اور ایک تفتیش میں یہ سامنے آیا کہ اس نے مارکیٹ میں اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور انھیں 2.8 ارب ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی کاروباری سرگرمیوں کا طرز تندیل کریں گے۔

ایک مختلف قسم کا ایونٹ

ٹیکنالوجی ویب سائٹ پروٹوکول کی شن لو نے بی بی سی کو بتایا کہ اس سال سنگلز ڈے کا مقصد کمپنی کے بارے میں مثبت تاثر پھیلانا تھا۔ ‘علی بابا یہ کوشش کر رہا ہے کہ وہ خود کو معاشرتی طور پر ذمہ دار ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر پیش کرے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ یہ دیکھانا چاہتے ہیں کہ وہ قوانین پر عمل کر رہے ہیں اور عام سیاسی ماحول اور تاثرات کا حصہ ہیں۔‘

یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ اس سیل میں سماجی طور پر زیادہ ذمہ دارانہ اشیا پیش کی گئیں اور فلاحی مقاصد کے لیے پیسے جمع کرنے کی مہمات پیش کی گئیں۔

مثلاً تین گھنٹوں تک لائیو سٹریم دیکھنے والے صارفین کا اس چیز کے لیے حوصلہ بڑھایا گیا کہ وہ لائیک پر کلک کریں تاکہ چین کے جنوب مغربی دیہی علاقے میں ہاتھیوں کے رہنے کی جگہ بنانے کے لیے پیسے جمع کریں۔

شن لو کا مزید کہنا تھا کہ اب شاید ایسے شواہد بھی سامنے آ رہے ہیں کہ صارفین خریداری کرنے کے نئے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔ ‘اب علی بابا کے سنگلز ڈے کو 12 سال ہو چکے ہیں۔ کچھ سال پہلے تو اس پر بہت جوش و خروش ہوتا تھا مگر اب چین میں صارفین کے لیے یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے۔‘

ان میں سے ایک طریقہ لائیو سٹریمنگ شاپنگ ہے جو کہ عالمی کنسلٹنسی کمپنی مکنزی کے مطابق چین میں آن لائن سیلز کا مستقبل ہے۔

گذشتہ ماہ چین کے دو معروف ترین آن لائن سلیبریٹی سیلرز نے 12 گھنٹوں میں 3 ارب ڈالر کی اشیا فروخت کیں۔

گروتھ میں سست روی

اس بات کا بھی امکان ہے کہ صارفین چین کی معیشت میں اضافے میں سست روی کے پیش نطر غیر ضروری خریداری سے پرہیز کر رہے ہوں۔

دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کی سہ مائی میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ گذشتہ ایک سال میں سب سے سست گروتھ ہے اور تجزیہ کاروں کے تخمینے سے بھی کم ہے۔

ادھر ملک میں بجلی کی کمی، کووڈ 19 کی نئی لہروں اور ملک میں پراپرٹی مارکیٹ کے حوالے سے خدشات بھی پائے جا رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments