کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی تاریخی قرارداد


چائنہ کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) 1921 میں چند ممبران سے شروع ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی نے 1949 میں انقلاب لایا۔ اور چائنہ کو اقتصادی، معاشی، معاشرتی اور تجارتی طور پر دنیا کا سپرپاور بنا دیا۔ جو دنیا کی تاریخ میں ایک انوکھی کامیابی اور سیاسی جماعتوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ 2021 میں اس پارٹی کے سو سال مکمل ہو گئے۔ اسی مناسبت سے گزشتہ دنوں چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے تین سو اعلیٰ عہدیداروں کا چار روزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اس بند کمرے کے اجلاس کے اختتام پر تاریخی قرارداد منظور کی گئی۔ یہ سی سی پی کی تیسری قرار داد ہے۔ اس سے پہلے ایک قرارداد 1945 اور دوسرا 1981 میں منظور ہوئی ہے۔ اس ہفتے کے اجلاس میں، جسے چھٹے پلینم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، پارٹی نے پہلی بار ایک سرکاری دستاویز میں ژی جن پنگ کو چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں سوچ کے پیچھے ”اہم اختراع کار“ کا سہرا دے کر اپنے ایک نظریے میں ژی کے کردار کو ایک نئے دور کے لیے سراہا۔

نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پنگ کی سوچ کو مختصر کر کے ”شی جن پنگ تھاٹ“ کہا جاسکتا ہے۔ اس طرح کی قرارداد جاری کرنے والے صرف تیسرے چینی رہنما کے طور پر، اس اقدام کا مقصد مسٹر ژی کو پارٹی کے بانی ماؤ اور ان کے جانشین ڈینگ کے برابر کے طور پر درجہ دینا ہے۔ اس تاریخی قرارداد کے ذریعے مسٹر زی کی خداداد صلاحیتوں کا اعتراف کر دیا گیا ہے۔ زی ہی کی بدولت چائنہ گلوبل پاور بن چکی ہے۔

سی سی پی کی سو سالہ تاریخ میں تین لیڈروں کے کردار کو بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔ جن کی بدولت آج چائنہ سپرپاور بنا ہے۔ پہلے بانی ماؤ جس کی انتھک محنت اور کوششوں سے 1949 میں چائنہ میں انقلاب آیا۔ ماؤ نے کمیونزم کے نظام کو چائنی سانچے میں ڈالا جس کو ماؤ ازم کہتے ہیں۔ چائنہ کے معاشرے کو ایک نئے ٹریک پر چلایا۔ جاگیردارانہ اور استحصالی طبقات کا خاتمہ کیا گیا۔ لہذا ماؤ کے کردار اور شخصیت کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

دوسرے لیڈر ڈینگ نے معاشی انقلاب کے ذریعے چین کو ملکی استحکام اور اقتصادی ترقی کی طرف بحال کیا۔ ان کی قیادت میں، چین نے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت، زندگی کے بڑھتے ہوئے معیارات، کافی حد تک توسیع شدہ شخصی اور ثقافتی آزادیوں، اور عالمی معیشت کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کو حاصل کیا۔ آپ کے دور میں سی سی پی کی یک جماعتی حکمرانی رہی حالانکہ آپ نے چین کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے لیے آزاد منڈی کے طریقہ کار پر انحصار کیا۔

تیسرے لیڈر موجودہ صدر شی ہیں۔ جن کی قیادت میں چائنہ نے غربت کا مکمل خاتمہ کیا۔ اقتصادی پاؤر بنی۔ دنیا کے صف اول کا لیڈر بن گیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی یہ تاریخی قرارداد دنیا بھر کے تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی لیڈرشپ کے لیے مشعل راہ ہے۔ کہ پارٹیاں نظریات سے چلتی ہے۔ جس طرح سی سی پی کے تین عظیم لیڈروں نے نظریات سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی آبیاری کی۔ جن کی وجہ سے آج چائنہ دنیا کا امام بنتا جا رہا ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments