بالی وڈ ڈائری: ’میں نے انڈسٹری میں سٹیریو ٹائپ کو توڑا ہے‘

نصرت جہاں - بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

'جب آپ شوبز میں آتے ہیں تو وہاں ہیروئن کا ایک معیار طے ہوتا ہے کہ گوری رنگت ہو، طویل قامت اور میٹھی آواز ہو، اب نہ تو میری رنگت گوری تھی اور نہ ہی لمبا قد اور آواز تو بالکل میٹھی نہیں تھی لیکن میں پھر بھی کامیاب رہی۔'

یہ الفاظ ہیں بالی وڈ کی مقبول اداکارہ رانی مکھرجی کے۔

رانی مکھرجی اپنی نئی فلم ‘بنٹی اور ببلی ٹو’ کی پروموشن کے سلسلے میں ویب سائٹ بالی وڈ ہنگامہ کے فریدوں شہریار کے ساتھ بات کر رہی تھیں۔

رانی کا کہنا تھا کہ انھوں بالی وڈ میں ‘سٹیریو ٹائپ’ کو توڑا ہے۔ رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ ’ہماری انڈسٹری بہت اچھی ہے کیونکہ اگر آپ میں صلاحیت ہے تو آپ کی کامیابی طے ہے بس یہ ضروری ہے کہ ناظرین کو آپ کا کام پسند آئے۔‘

رانی کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہمیشہ ہی عورتوں کے مضبوط کردار نبھائے ہیں اور لوگوں نے انھیں پسند بھی کیا ہے۔ رانی مکھرجی اور ابھشیک بچن کی 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بنٹی اور ببلی’ ایک کامیاب فلم تھی جس کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑہ تھے اور اس زمانے میں ان دونوں کی آن سکرین اور آف سکرین کیمسٹری کے بہت چرچے تھے۔

اور اب تقریباً پندرہ سال بعد اس کا سیکوئل آیا ہے جس میں ابھشیک کی جگہ سیف علی خان نے لے لی ہے ، کیوں اس کا جواب تو رانی کے شوہر ادتیہ چوپڑہ ہی دے سکتے ہیں۔

آرین خان کیس: تفتیش کاروں پر شاہ رخ خان سے 25 کروڑ کی رشوت مانگنے کا الزام

شاہ رخ خان اور اننیا پانڈے کے گھروں پر نارکوٹکس بیورو کے ’چھاپے‘

کیا پریتی زنٹا نے واقعی ایسا کہا؟

نورہ فتحی ایک بار پھر ’دھمال‘ مچانے کو تیار

سشمیتا سین کے نغمے ’دلبر دلبر‘ پر تِھرک کر اپنی نئی چھاپ چھوڑنے والی نورہ فتحی اب فلم ستیہ میو جیئتے ٹو میں دلربا کے روپ میں نظر آئیں گی یعنی ایک اور آئٹم نمبر۔

نورہ نے نئے آئٹم نمبر ’کسو کسو‘ کی شوٹِنگ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ ایک بار پھر دھمال مچانے آ رہی ہیں۔‘

ویڈیو میں نورہ اپنے گانے کو خود ہی کوریو گراف کرتی نظر آئیں اور پیر میں شدید چوٹ لگنے کے باوجود بھی کام کرتی رہیں انکا کہنا تھا کہ وہ فلم میں ہیرو کا کردار کرنے والے جان ابرھم سے بھی زیادہ بہادر ہیں۔

پریٹی زنٹا کے جیا اور جے

ماضی کی اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے یہ خوشخبری انھوں نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو سنائی۔پریتی نے اپنی اور اپنے شوہر جین گڈ انف کی سیلفی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہماری زندگی کا نیا باب شروع ہونے جا رہا ہے ہم انتہائی خوشی اور جوش کے ساتھ اپنے جڑواں بچوں جِیا اور جے کا اپنی زندگی میں خیر مقدم کرتے ہیں۔‘

پریتی زنٹا

Getty Images
دو بچوں کی ماں بن گئیں

پریتی نے ساتھ ہی ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو بچوں کی پیدائش میں مددگار تھے جن میں ڈاکرز نرسیں اور بچوں کو جنم دینے والی سیروگیٹ ماں بھی شامل تھی۔

پریتی اور ان کے شوہر کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش کے لیے ان دونوں نے سیرو گیسی کا انتخاب کیا تھا۔ اسے کہتے ہیں ’ہلدی لگے نہ پھٹکری اور رنگ بھی چوکھا آوے۔‘

کنگ خان اپنے بیٹے کے لیے فکرمند

بالی وڈ کِنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان اور ان کا خاندان حال ہی میں جس دور سے گذرا ہے اس کے بعد شاہ رخ اپنے بیٹے آرین کے لیے کافی فکر مند ہیں اور اسی حوالے سے انھوں نے ہدایت کاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شوٹنگ کا شیڈیول اس طرح بنائیں کہ انھیں اپنے گھر والوں سے زیادہ عرصے تک دور نہ رہنا پڑے اور وہ تھوڑے تھوڑے دن بعد اپنے بیوی بچوں کے ساتھ وقت گذارتے رہیں یا ضرورت پڑنے پر انکے ساتھ رہ سکیں۔

گذشتہ ماہ شاہ رخ کے بیٹے آرین کو جس مشکل وقت سے گزرنا پڑا اس کے بعد باپ ہونے کے ناطے شاہ رخ کا فکر مند ہونا فطری ہے۔ نارکوٹکس کٹٹرول بیورو کی جانب سے گرفتاری اور رہائی کے بعد آرین خان کو این سی بی نے منشیات خریدنے اور استعمال کرنے کے الزامات کے تحت گوا جانے والےکروز پر ایک ‘ریو پارٹی’ سے گرفتار کیا گیا تھا اور کئی مرتبہ ان کی ضمانت مسترد کیے جانے کے چار ہفتے بعد انہیں رہا کیا گیا۔

شاہ رخ نے آرین کی حفاظت کی ذمہ داری اپنے باڈی گار روی سنگھ کو دیدی ہے اور خود وہ اپنے لیے نیا باڈی گارڈ تلاش کر رہے ہیں۔شاہ رخ اپنی فلم پٹھان کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہو گئے ہیں جس میں ان کے ساتھ دپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم نظر آئیں گے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 21763 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments