کرن جوہر کی نئی فلم کپور اینڈ سنز کا ٹریلر جاری کر دیا گیا


\"kapoor1\"کرن جوہر کی نئی فلم کپور اینڈ سنز کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، جسے دیکھ کر امید کی جا سکتی ہے کہ یہ 2016 کی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک ہو گی۔’ایک میں اور ایک تو‘ سے شہرت پانے والے ہدایت کار شاکون بترا کی اس فلم کی کاسٹ متاثر کن ہے۔فلم میں رشی کپور، رجت کپور، سدھارتھ ملہوترا، فواد خان، عالیہ بھٹ اور رتنا پھاٹک شاہ دکھائی دیں گے۔ٹریلر میں انتہائی معمر رشی کپور مرنے سے قبل اپنی پوری فیملی کو اکھٹا دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم، فیملی میں اختلافات سے بظاہر ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔
11 مارچ کو ریلیز کیلئے شیڈول فلم میں فواد اور سدھارتھ بھائی ہیں، جو ایک دوسرے کے مخالف ہیں اور شاید اس کی وجہ عالیہ بھٹ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments