پاکستان بار کونسل کا ثاقب نثار آڈیو پر ٹروتھ کمیشن کا مطالبہ


پاکستان بار کونسل نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کے معاملے پر ٹروتھ کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا  ہے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگائے الزامات پر کمیشن بنایا جائے، ٹروتھ کمیشن میں سول سوسائٹی اور صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے۔

پاکستان بار کونسل نے کہا کہ کمیشن الزامات کی تحقیقات کرکے سچ عوام کے سامنے لائے، ملک بھر کی وکلا نمائندہ تنظیم کی ایگزیکٹو باڈی نے ٹروتھ کمیشن کے قیام پر متفقہ رائے دی ہے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہا کہ رانا شمیم کا بیان حلفی اور ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے عدالتی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، عدالت اپنی ساکھ بچانے کے لیےحقائق سامنے لائے، یہ صرف کمیشن کےقیام سے ممکن ہوسکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments