کون سے پٹرول پمپ کھلے ہیں


آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور شیل نے مختلف شہروں میں اپنے کھلے ہوئے پیٹرول پمپس کی فہرست جاری کردی۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مارجن بڑھانے کے مطالبے پر ملک بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے باعث کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں پمپس بند ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایسے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور شیل نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں کچھ ایسے پمپس کی فہرست جاری کی ہے جہاں پیٹرول دستیاب ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق کراچی میں 7 مقامات پر پیٹرول پمپس کھلے ہیں جن میں کلفٹن روڈ، ایس ڈی/ 2 بلاک اے کے ڈی اے اسکیم نمبر 2 نارتھ ناظم آباد، ایم ایس 11 کورنگی کراچی، مین خیابان اتحاد، عبداللہ شاہ غازی کلفٹن، مین کورنگی روڈ اور کے ڈی اے ورکشاپ شاہراہ فیصل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ راولپنڈی، پشاور، ملتان، کوئٹہ، فیصل آباد اور سکھر کے بعض مقامات پر پمپس کھلے ہیں۔

دوسری طرف شیل کی جانب سے بھی مختلف شہروں کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بہاولپور، فیصل آباد، گھوٹکی، اسلام آباد، جہلم، کراچی، لاہور، ملتان، مظفر گڑھ، پشاور اور راولپنڈی کے بعض مقامات پر پمپس کھلے ہوئے ہیں۔

بشکریہ مفتی زاہد شاہ


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments