بلوچستان میں صرف اکتوبر میں 126 افراد حادثات میں جان بحق ہوئے


بلوچستان مظلومیت کا منظر پیش کرتا ہے۔

جہاں زندگی کی بنیادی ضرورت کے لیے بھی انسانوں کو جدوجہد کرنا پڑتی ہے، جہاں جینے کے لیے روز مرنا پڑتا ہے یہ بلوچستان۔

بلوچستان پاکستان کے کل رقبے کا چوالیس فیصد حصہ ہے۔ مگر آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے 2017 کی مردم شماری کے مطابق بلوچستان کی آبادی تقریباً ایک کروڑ چوبیس لاکھ ہے۔ رقبے اور آبادی دونوں کو مد نظر رکھ کر وسائل و مسائل بھی سب سے زیادہ ہیں، مگر سالانہ حکومتی بجٹ سب سے کم ہے۔ اور یہ مسئلہ روز اول سے درپیش ہے جب 1971 میں پاکستان کے ون یونٹ کو ختم کر کے چار صوبے بنائے گئے۔ تب سے اب تک بلوچستان پاکستان کا سب سے زیادہ مظلوم و پسماندہ صوبہ رہا ہے۔ انفرا سٹرکچر سے لے کر تعلیم اور صحت تک کے ہر شعبے میں بلوچستان باقی صوبوں کی نسبت بہت پیچھے ہے۔

یہاں میرا مقصد صرف بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پہ یہ جو موت کا رقص ہے

بلوچستان میں شاہراہوں کی خستہ حالی و عدم سہولیات کے بناء پر حادثوں کا سلسلہ تھم نا سکا ہے رواں سال اکتوبر کے مہینے میں 997 روڈ حادثات رونماء ہوئے جن میں 126 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ان حادثوں کے نتیجے میں 1389 افراد زخمی ہوئیں۔

بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ حادثات بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پر پیش آئیں جہاں کوئٹہ، قلات، مستونگ، کر دگاپ، پشین میں 247 ٹریفک حادثات میں 334 افراد زخمی اور 32 افراد جاں بحق ہوئے، خضدار، بیلہ، سوراب، حب، آوران میں 428 حادثات میں 577 افراد زخمی ہوئے جبکہ 27 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ژوب، لورالائی، قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، زیارت، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، ژوب میں 163 حادثات میں 260 افراد زخمی اور 32 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گوادر، جیونی، پسنی، تربت، پنجگور، بیسیمہ، واشک، نوشکی، خاران، سیندک، چاغی، نوکنڈی، دالبندین میں 39 حادثات میں 63 افراد زخمی اور 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

اسی طرح سبی، نصیرآباد، ڈیرہ مراد، جفر آباد، سوئی، کوہلو، مچھ، اوستہ محمد میں 120 حادثات میں 155 افراد زخمی اور 21 جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق کمسن بچہ عبدالجبار جو ایک سال قبل روڈ حادثے میں زخمی ہوا تھا اکتوبر میں وفات پا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments