پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے ہر ہفتے 35 پروازیں شروع کرنے کا اعلان


پی آئی اے
پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے سعودی عرب کے لیے ہر ہفتے 35 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبد اللہ خان کے مطابق یہ پروازیں سعودی شہروں جدہ، ریاض، دمام اور القسیم کے لیے چلائی جائیں گی جو پاکستان کے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور سے روانہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 27 مارچ 2020 سے کووڈ کی وبا آنے کے بعد پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اس کے بعد دو ماہ کا ایک فیز آیا جس میں سعودی عرب کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جن لوگوں کے پاس اقامہ ہے وہ جلد از جلد سعودی عرب لوٹ جائیں، تب کچھ وقت کے لیے پروازیں چلائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیئے

سعودی عرب کا ویزا ضائع ہونے کا خوف،’ایجنٹ سے بلیک میں ایک لاکھ ستر ہزار کا ٹکٹ خریدا‘

یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کے پی آئی اے پر کیا اعتراضات ہیں؟

پی آئی اے کی پرواز پر بچی کی پیدائش

اور پھر قومی ائرلائین کی کچھ پروازیں اس سے قبل بھی مختصر عرصے کے لیے درجہ بندی کے تحت آپریٹ کی گئیں۔

اس دوران 2020 میں دوبارہ سے دو ماہ کے لیے سعودی شہریوں کو وطن واپس بلانے کے لیے پروازیں شروع کی گئی تھیں۔ جن پر ان شہریوں کو سعودی عرب پہنچانے کے بعد دوبارہ ہابندی عائد کی گئی۔

اس کے بعد باری آئی صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے سعودی شہریوں کی۔ جن کے لیے ایک بار پھر 2020 میں پروازیں مختصر عرصے کے لیے شروع کی گئیں۔

ترجمان عبداللہ خان کے مطابق ’اس بار اچھی بات یہ ہے کہ کوئی شرط عائد نہیں کی گئی، نہ کوئی درجہ بندی کی گئی۔ جس کا مطلب ہے کہ اب حالات نارمل ہو رہے ہیں۔‘

ترجمان کا کہنا تھا کہ یکم دسمبر سے پابندیوں میں نرمی کے اطلاق کے بعد آپریشن مزید وسیع کیا جائیگا۔

یکم دسمبر سے روانہ ہونے والے مسافروں کو سعوی قوانین کے مطابق 5 روز قرنطینہ کی شرط پر لازمی عمل کرنا ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اب امید کی جا رہی ہے کہ عمرے کی پروازوں میں اضافے کا فیصلہ طلب بڑھنے پر کیا جائیگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32494 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments