ہمیں احمد نورانی کی کمزوری نہ سمجھا جائے: عنبرین فاطمہ


احمد نورانی کی اہلیہ اور صحافی عنبرین فاطمہ نے ان افواہوں کے بعد کہ ان کی طلاق ہو چکی ہے، ایک مزید وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ طلاق نہ ہونے کے باوجود انہیں ان کے شوہر سے الگ ہو کر دیکھا جائے اور یہ سمجھ لیا جائے کہ وہ تینوں احمد نورانی کی کمزوری نہیں ہیں۔

ان کی ٹویٹس کے الفاظ یہ ہیں۔

”ہم پہ ہوئے اٹیک کو مجھے دی جانے والی طلاق کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کے پیچھے لے جانے کے مقاصد تاوقت میری سمجھ سے باہر ہیں، کوئی بھی لڑکی اتنی بے شرم نہیں ہو سکتی کہ اس کو طلاق ہو چکی ہو اور وہ دعوی کرے کہ مجھے طلاق نہیں ہوئی، مجھے اس لمحے تک بھی نہ تین حرف بولے گئے ہیں نہ ہی کبھی کوئی ڈیورس پیپرز ریسیو ہوئے ہیں، اختلافات علیحدگی نہیں ہوتے، باقاعدہ پروسیجر کے تحت شرعی رشتہ ختم کرنا طلاق کہلائی ہے۔“

”طلاق نہ ہونے کے باوجود میں گزارش کرتی ہوں کہ مجھے میرے شوہر سے اب بالکل الگ ہو کر ہی دیکھا جائے اور یہ سمجھ لیا جائے کہ ہم تینوں اس انسان کی کمزوری نہیں ہیں۔ اور میرے خلاف جو میرے اپنے گندی مہم چلا رہے ہیں اس کا حصہ نہ بنیے۔ مجھ پہ دو معصوم جانوں کی پرورش اور ان کے اچھے مستقبل کی ذمہ داری ہے اسے نبھانے دیں۔ کچھ فیصلے اللہ کی عدالت پہ چھوڑ دیے جانے چاہیں میرے ساتھ مجھ پہ اٹیک ہونے کے بعد جو کچھ کیا گیا ہے میں نے اللہ کی عدالت پہ اس فیصلے کو چھوڑ دیا کیونکہ اس سے زیادہ ذلت کوئی ہو نہیں سکتی کہ کسی لڑکی کو اپنے میریٹل سٹیٹس کے حوالے سے صفائیاں دینی پڑیں۔ “

”اب مجھے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے بطور ماں فیصلے کرنے ہیں جو میرا حق اور ذمہ داری ہیں جس کو جو کہنا ہے کہتا رہے میرے فیصلوں کو مجھ پہ ہوئے اٹیک سے جوڑتا رہے یا سازش کہتا رہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments