مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما وہاب سلطان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے


پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹ گرا لی ہے۔ مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما  وہاب سلطان نے اسلام آباد میں  گیلانی ہاؤس جا کر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما وہاب سلطان نے پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سردار وہاب سلطان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔

بعد ازاں سردار وہاب سلطان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیدِ پاکستان ہیں اور ملک کو موجودہ مسائل سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments