فیصل آباد واقعہ: ہم نے کپڑے خود نہیں اُتارے، ملزمان نے بے لباس کیا، متاثرہ خاتون


پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مبینہ طور پر سرِعام بے لباس کی جانے والی متاثرہ خاتون آسیہ بی بی نے کہا کہ انہوں نے کپڑے خود نہیں اُتارے، ملزمان نے بےلباس کیا تھا، انھوں نے دکان میں ہمارے کپڑے پھاڑے اور باہر نکال دیا، ہم دکان کے اندر جاتیں، یہ پھر دھکے دے کر باہر نکال دیتے۔

متاثرہ خاتون آسیہ بی بی نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ پکڑے گئے ہیں ہم انہیں پہچانتے ہیں، عدالت میں بھی شناخت کریں گے۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ہم دو گھنٹے چنگل میں پھنسی رہیں، کوئی بچانے نہیں آیا، کسی نے بچانے کی کوشش نہیں کی، سب تماشہ دیکھتے رہے۔  متاثرہ خاتون ناصرہ نے بتایا کہ یہ ہمیں برہنہ حالت میں 2 گھنٹے تک سڑک پر مارتے رہے۔

آسیہ بی بی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ساتھ دو بھانجیاں اور ایک بھتیجی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں جن لوگوں نے مارا ہے، اُن کو سزا دیں، ہمیں انصاف چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments