یوتھ پارلیمنٹ کے درخشندہ ستارے


پاکستان میں جاگیرداروں کا مخصوص سیاسی پس منظر ہے۔ اس وقت بھی اکثر سیاست دان جاگیردار ہیں۔ 60 ٪ سیاستدانوں کا شاہانہ لائف سٹائل ہے اور ان میں تکبر جیسا کہ خود کو بڑا سمجھنا، اپنے مخالفین اور ماتحتوں سے ظالمانہ طریقے سے نمٹنا ان کا انداز ہے۔ ایسے کٹھن دور میں ضروری ہے کہ پڑھے لکھے ایسے نوجوان میدان سیاست میں آئیں جو لوگوں کو ایک جمہوری ریاست میں ان کے حقوق سے آشنا کر سکیں اور عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اور سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو اپنے وعدے یاد دلا کر عوام کے کٹہرے میں کھڑا کر سکیں لیکن اکیلا کوئی نوجوان یہ کام نہیں کر سکتا، اس کے پیچھے کسی مضبوط تنظیم، فورم، جماعت کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کی شناخت بھی ہو اور رہنمائی بھی کرے، وطن عزیز میں یہ فریضہ یوتھ پارلیمنٹ نبھا رہی ہے یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین سینیئر صحافی رضوان جعفر صاحب ہیں، یوتھ پارلیمنٹ جس میں ملک بھر سے نوجوان لیڈر شامل ہیں یہ نوجوان اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں دیکھنا چاہتی ہے یہ نوجوان نسل چاہتی ہے کہ اس ملک میں ایسا نظام انصاف ہو کہ پھر ہم یورپ کی مثالیں دینا چھوڑ دیں بلکہ وطن عزیز کی مثالیں دیں پوری دنیا میں اپنے وطن کی نمائندگی کریں، یوتھ پارلیمنٹ کو اگر ہم ایک باقاعدہ بنیادی پارلیمنٹ یا ایک سیاسی جماعت کہیں تو غلط نہیں ہو گا، کیوں کہ یوتھ پارلیمنٹ میں عوام کے گلی محلے کے مسائل سے لے کر پارلیمانی نظام تک سب کچھ سکھایا جاتا ہے، جس کی واضح مثال یوتھ پارلیمنٹ کے 2022 کے سندھ کابینہ کے الیکشن ہیں اس الیکشن سے پہلے مختلف مراحل طے شدہ وقت پر ہوتے ہیں مختلف موضوعات پر تفصیلی مکالمہ اور مسائل کو تمام ممبران کے سامنے زیر بحث لایا جاتا ہے باقاعدہ الیکشن کمیشن کی تشکیل ہوتی ہے اور پھر ووٹنگ کا عمل ہوتا ہے اسی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے 2022 کے یوتھ پارلیمنٹ کے الیکشن یکم جنوری 2022 کو آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقد کروائے گئے جس میں 2022 کے لیے یوتھ پارلیمنٹ کے صدر اظہر عالم نے واضح کامیابی حاصل کی، اظہر عالم اسلامی اسکالر ہونے کے ساتھ ساتھ صحافت کے طالب علم بھی ہیں اعلی اخلاق و کردار کے مالک ہیں اور پوری کابینہ کی رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ معاون و مددگار بھی ثابت ہوں گے، تقریباً ان کی سیاست میں انٹری ہو گئی ہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ مستقبل کے بہترین رہنما، لیڈر اور زیرک سیاستدان ہوں گے اظہر عالم نیک نیت اور اچھے لیڈر ہیں مگر اظہر عالم کو اب یوتھ پارلیمنٹ کا قائد بننے کے بعد اقدامات بھی کرنے پڑیں گے اپنی پوری ٹیم کو ایکٹیو رکھنا پڑے گا یقیناً اظہر عالم کی پوری ٹیم بہت ہی قابل نوجوانوں سے بھری ہوئی ہو گی لیکن پوری ٹیم میں دو ایسے بندے ہیں جن کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں ایک جنید عظیم، اور دوسرے محمد شرجیل، جنید عظیم کے ذمے انفارمیشن اور میڈیا کی ذمہ داری ہے۔

جو کہ وہ بخوبی نبھانا جانتے ہیں اور ان کے لیے تمام دوست بھی معاون و مددگار ہیں آگے ان کے پاس بھی ایک مکمل ٹیم ہے، اور محمد شرجیل پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کے لیے سیاحت کا شعبہ انہوں نے اپنے ذمے لیا ہے محمد شرجیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایسے مقامات ہیں جو پوری دنیا میں کہیں بھی نہیں ہیں انہیں پہاڑوں سے عشق ہے ان کے ارادے پہاڑوں سے بھی بلند ہیں۔

یوتھ پارلیمنٹ کے نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر انجینئرنگ، فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے، کیمیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف مینجنگ سائنس کے علاوہ کئی شعبوں میں اپنا ایک مقام رکھتے ہوئے پاکستانی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں یوتھ پارلیمنٹ کے تمام ذمہ داران و ممبران کا ایک ہی عزم ہے کہ اچھے سیاستدانوں کا چناؤ اور انتخاب کر کے وطن عزیز کو ایک ایسا ملک بنا دیں جہاں انصاف، امن، غربت کا خاتمہ ہو اور حکومت وقت کو بھی چاہیے کہ وطن عزیز کو اوپر لے جانے کے لیے ان نوجوانوں کی ہر ممکن مدد کرے، ان نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنا عملی کردار بھر پور طریقے سے ادا کرتے ہوئے اپنی قوم کے لیے کچھ کر سکیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments