نئے ڈرامے ”سنگ ماہ “کی خصوصی نمائش کی دھوم


ہم نیٹ ورک کا شمار ان اداروں میں ہوتا ہے جسے اس کی کامیابیوں اور اختراعی مواد کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا چینل ہے جو اپنے دیکھنے والوں کے لئے کچھ نہ کچھ مختلف کرنے کی کوشش کرتا ہے ’عوامی سطح پر اس کی مقبولیت اسے عوامی مسائل سامنے لانے پر اکساتی رہتی ہے اور ہم گاہے بگاہے اس چینل سے بہت کچھ دلچسپ‘ مزیدار ’سبق آموز اور حوصلہ افزاء دیکھ پاتے ہیں۔ ہم نے اس چینل سے اڈاری سے لے کر عہد وفا تک معاشرتی مسائل کا احاطہ کرتی ہوئی ڈرامہ سیریلز بنائیں جنہیں عوام نے بے حد پسند کیا۔ اس وقت ہم نیٹ ورک کے دو ڈراموں نے ڈرامہ شائقین میں تہلکہ مچایا ہوا ہے یعنی عنقریب اختتام پذیر ہونے والا ڈرامہ ”پری زاد“ اور حال ہی میں شروع ہونے والا ڈرامہ ”سنگ ماہ۔“

جیسا کہ اس وقت سب ہی اس امر سے واقف ہوچکے ہیں کہ اس ڈرامے کے ذریعے گلوکار عاطف اسلم اپنی فنکارانہ زندگی کا آغاز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام اس ڈرامے کے بے چینی سے منتظر تھے۔ وہ دیکھنا چاہتے تھے کہ ان کے من پسند گلوکار میں اداکاری کے کتنے جوہر ہیں۔ عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے ہم نیٹ ورک کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ بڑے اداکار کا ڈیبیو بھی بڑا ہونا چاہیے اور انہیں پہلی مرتبہ بڑی اسکرین پر ہی جلوہ گر ہونا چاہیے۔

اسی سوچ کے پیش نظر سنگ ماہ کے آن ائر جانے سے دو روز قبل یعنی 7 جنوری کو اس کی پہلی قسط کا خصوصی شو سنیما میں پیش کیا گیا جب کہ 8 جنوری کو ملک بھر کے عوام کو اسے سینماؤں میں دیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا یوں ”سنگ ماہ“ پاکستانی ڈراموں کی تاریخ کا وہ پہلا ڈرامہ قرار پایا ہے جس کا آغاز سنیما سے کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ہم نیٹ ورک کے ڈرامے ہم سفر سے ڈراموں کے اختتام کو سنیما میں پیش کیے جانے کی بنیاد رکھی گئی تھی جس کے بعد ”میرے پاس تم ہو“ کی آخری قسط بھی سنیما میں پیش کی گئی۔

”سنگ ماہ“ کے پریمیئر میں ڈرامے کی تمام کاسٹ اور ٹیم سمیت ہم ٹی وی نیٹ ورک کی اعلیٰ شخصیات اور شوبز افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شہر میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے یہ سمجھا جا رہا تھا کہ شاید پریمیئر پر لوگ نہ پہنچ سکیں لیکن توقع کے برعکس یہ ایک پرہجوم تقریب تھی ’ہم نیٹ ورک کی روایت کے عین مطابق اس تقریب کے شرکاء کے استقبال کے لئے ریڈ کارپٹ کا اہتمام کیا گیا‘ اس موقع پر نورالہدی شاہ ’ٹیپو‘ علی رحمن ’اعجاز اسلم‘ نوشین شاہ ’حرا‘ مانی ’مشال خان اور اسامہ طاہر بھی موجود تھے جنہوں نے اسکریننگ کا لطف اٹھایا۔

ڈرامے کی ریلیز سے قبل ایک غیر رسمی پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس سے بات کرتے ہوئے ایم ڈی پروڈکشنز کی سی ای اور مومنہ درید نے کہا ”سنگ ماہ ایک غیر روایتی کہانی ہے جو پاکستانی کے شمالی علاقہ جات میں قائم“ غگ ”یا“ ڑغ ”کی رسم کا احاطہ کرتی ہے جس نے کئی خواتین کی زندگیاں تباہ کر کے رکھ دی ہیں۔ ہم نے اپنے اس ڈرامے کے ذریعے اس رواج کی حوصلہ شکنی کی کوشش کی ہے۔“

ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی نے کہا ”ہم نیٹ ورک ایک رجحان ساز ادارہ ہے ’ایک ایسے وقت میں جب لوگ ہندوستانی سوپ کی پیروی کر رہے تھے ہم نے اعلیٰ معیار کے ایسے پاکستانی ڈرامے پیش کیے جنہوں نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی‘ بعد ازاں انڈسٹری نے ہماری پیروی کی۔ ڈرامے کے لئے مصنفین کے ساتھ نئے تصورات کی تعمیر ہو یا فیشن انڈسٹری کی ترقی ’پاکستانی ایونٹس کو دنیا تک لے جانا ہو ہم نیٹ ورک ایک رجحان ساز ادارے کی حیثیت رکھتا ہے اور ہم مستقبل میں بھی صنعت کے لئے نئے معیارات تخلیق کے لئے کوشاں رہے گا۔“

ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ ”رسک لینا اور تجربے کرنا بہت ہمت کی بات ہوتی ہے اور ہم نیٹ ورک نے ہمیشہ یہ ہمت دکھائی ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ جب آپ ہمت کرتے ہیں تب ہی بین الاقوامی سطح پر اپنی جگہ بنا پاتے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ کوئی ڈرامہ کامیاب ہو گا یا نہیں ہم نئے تجربات کرتے رہیں گے ’ہم نے گزشتہ دنوں حدیقہ کیانی کو بھی بطور اداکارہ پیش کیا ہے‘ یہ بھی ایک رسک تھا لیکن ہم اس میں بھی کامیاب رہے اور لوگوں نے انہیں بہت سراہا ’عاطف کی صلاحیتوں کے پیش نظر ہم انہیں لانچ کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ ہماری اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔“

ڈرامے کے مرکزی کردار عاطف اسلم جو ڈرامے میں ہلمند نامی قبائلی سردار کا کردار ادا کر رہے ہیں ’نے اس موقع پر حاضرین سے ڈرامے کے حوالے سے اپنے تجربات پر بات کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ڈرامہ کامیابی کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔ ”مجھ پر ہم نیٹ ورک نے جو بھروسا کیا ہے اس کے لئے میں ان کا بے حد مشکور ہوں‘ میرے ساتھی اداکاروں نے جس طرح سے میرے ساتھ تعاون کیا ہے میرے دل میں ان کی عزت و قدر مزید بڑھ گئی ہے۔“ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈرامے کا او ایس ٹی بھی عاطف اسلم نے ایک انتہائی منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔ ”اس موقع پر ہانیہ عامر ’مصطفی آفریدی اور کبری خان نے بھی اظہار خیال کیا۔

یاد رہے کہ سنگ مرمر کا سیکوئل سنگ ماہ 9 جنوری سے ہم نیٹ ورک پر پیش کیا جا رہا ہے۔ ڈرامے کی پہلی قسط کو ناظرین نے بے حد پسند کیا ’اس ڈرامے کے دیگر ستاروں میں نعمان اعجاز‘ زاویار اعجاز ’ہانیہ عامر‘ کبریٰ خان ’ثانیہ سعید‘ سامیہ ممتاز ’میکال ذوالفقار اور فرحان سعید سمیت کئی اہم لوگ بھی شامل ہیں۔ سنگ ماہ کی ہدایات بھی سیف حسن نے ہی دی ہیں اور کاسٹ کا زیادہ تر حصہ بھی سنگ مرمر کا ہی ہے۔ یہ ڈرامہ ایم ڈی پروڈکشنز کے بینر تلے بنایا گیا ہے جس کے مصنف ہیں مصطفی آفریدی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments