کیلی جینر انسٹا گرام پر دنیا کی مقبول ترین خاتون بن گئیں


جینر
پہلی خاتون جو انسٹا گرام پر اس قدر مقبول ہوئے ہیں
میک اپ کی دنیا میں مشہور کاروباری شخصت کائیلی جینر نے دنیا کی پہلی ایسی خاتون ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا ہے جن کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 30 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل آریئنا گراندے اس ایپ پر سب سے مقبول خاتون تھیں جو کہ اب دوسرے نمبر پر سیلینا گومیز کے ساتھ ہیں۔ گلوکارہ آریئنا گراندے کے مداحوں کی تعداد 28 کروڑ 90 لاکھ ہے۔

لیکن انگلینڈ کے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائٹڈ کے کھلاڑی کرسٹانو رونالڈو انسٹا گرام پر بدستور سب سے مقبول سٹار ہیں جن کے چاہنے والوں کی تعداد 38 کروڑ 80 لاکھ ہے۔

حالیہ دنوں میں کائیلی جینر انسٹاگرام پر قدرے خاموش رہی ہیں۔ ان کے شریک ‘ریپر’ جدید طرز کے گلوکار ٹریوس سکاٹ، امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں آرٹ ورلڈ میوزک فیسٹیول میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے جب بھگدڑ مچ جانے سے دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جینر سکاٹ کے دوسرے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ انھوں نے گذشتہ سال کرسمس کے موقعے پر انسٹا گرام پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اپنی والدہ کرس جینرکی تصویر لگائی تھی۔

اس کے اگلے ہفتے انھوں نے سنہ 2021 میں اپنے سب سے اچھے اور برے تجربات کی تصاویر لگائیں۔

کیون سسٹرام اور مائک کریگر نے 2010 میں انسٹاگرام بنایا تھا۔ اسے فیس بک نے سنہ 2012 میں ایک ارب ڈالر میں خرید لیا تھا اور اس کے اب ایک اعشاریہ تین ارب صارفین ہیں۔

جینر

روزانہ پچاس کروڑ لوگ اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔ انسٹا گرام کا اپنا آفشل اکاونٹ جس پر دنیا بھر کے تخلیق کاروں کی سب سے بہترین تصاویر شائع کی جاتی ہیں، اس کے 46 کروڑ 60 لاکھ فالورز ہیں۔

اس کے بعد سب سے مقبول اکاؤنٹ رونالڈو کا ہے جو کہ پہلا اکاؤنٹ تھا جس کے 20 کروڑ فالورز ہوئے تھے۔

ان کے ساتھی فٹ بال کے کھلاڑی لیونل میسی بھی 30 کروڑ مداحوں کا سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

دیگر دس سب سے مقبول اکاونٹس میں کشتی کے سابق کھلاڑی ‘دی راک’، ٹی وی پر ریئیلٹی شو کرنے والی کم کارڈیشن اور گلوکار بیونسے اور جسٹن بیبر شامل ہیں۔

جس طرح انسٹا گرام کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، اس پر بعض قابل اعتراض مواد شائع ہونے کی وجہ سے تنقید بھی ہوئی ہے۔

فیس بک کے راز افشا کرنے والی فرانسس ہوگن نے انسٹا گرام کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں میں سب سے خطرناک ویب سائٹ قرار دیا ہے کیونکہ اس سے پہلے کمپنی کی اپنی تحقیق میں ثابت ہوا کہ یہ نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

تاہم ساتھ ہی انسٹا گرام نے کہا تھا کہ ان کی تحقیق میں یہ ثابت کرتی ہے کہ انسٹا گرام پیچیدہ اور مشکل معاملات سمجھنے کے بارے میں پر عزم ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments