مالم جبہ: موبائل میں فحش ویڈیو موجود ہونے پر پنڈی بوائز گرفتار


تھانہ مالم جبہ کے ایس ایچ او فضل رحیم نے ایف آئی آر درج کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جامہ تلاشی کے دوران برآمد شدہ موبائل کی پڑتال کے نتیجے میں اس میں “غیر اخلاقی اور فحش و عریاں ویڈیوز موجود پائے گئے جس سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے”۔ جس کے بعد “ملزمان اپنی ہنڈا موٹر کار میں تیز رفتاری اور بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے راہ فرار کی مرتکب ہوئے ہے، جو خود اس کے ساتھ بیٹھے ہوئے ساتھیوں کے لیے اور عوام الناس کے لیے خطرے کا سبب بن سکتا ہے”۔

مزید لکھا گیا ہے کہ “چونکہ تمام ملزمان نیت و غرض مشترک ہونے کے بنا پر ایک ہی موٹر کار میں سفر کرتے ہوئے آئے ہیں لہذا چاروں ملزمان کو مرتکبان جرم بالا پا کر دونوں موبائل فونز اور موٹر کار زیر بحث مقدمہ ہذا میں بروئے فرد قبضہ پولیس کیے گئے”۔

ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ قائم کر لیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments