چیری کی افادیت


Dr Shahid M shahid

چیری کا شمار خوش ذائقہ پھلوں میں کیا جاتا ہے جو نا صرف مزے دار ہوتا ہے بلکہ لذت و تاثیر سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں وٹامنز، معدنیات، آئرن، پوٹاشیم، فائبر، اور وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ چیری اپنے ذائقہ میں کھٹی میٹھی اور رسیلی ہوتی ہے۔ یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ (Antioxidant ) پھل ہے جو جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے۔ یہ گرمیوں کا پھل ہے جس کی رنگت سرخ ہوتی ہے۔ اس کو جوس بنا کر بھی پیا جا سکتا ہے۔ اس میں کیلوریز اور وٹامنز بہت زیادہ ہوتے ہیں جو میٹابولزم کو درست رکھتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ پھل توانائی بڑھانے کیلے عمدہ ہے۔ اس میں وٹامن سی کی موجودگی مدافعتی نظام اور جلد کی شادابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آئیے اس کے کچھ طبی فوائد پر نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ بے خوابی

چیری میں ملٹنن نامی ہارمون موجود ہوتا ہے جو اچھی اور پر آسائش نیند لاتا ہے۔ یہ نیند خراب ہونے والے خلل یعنی چکروں میں ثانی درجہ رکھتا ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے پرسکون نیند آتی ہے۔

2۔ وزن کم کرنے کے لیے

اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو آپ اپنی خوراک میں چیری ضرور شامل کریں۔ اس میں جسم سے ٹاکسن یعنی زہروں کو خارج کرنے کی زبردست طاقت موجود ہے۔ اس کے استعمال سے زائد وزن کم ہو جاتا ہے۔ اور جسم سے زائد چربی بھی ختم ہوجاتی ہے۔

3۔ ہائی بلڈ پریشر

چیری میں پوٹاشیم کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جو جسم سے اضافی سوڈیم نکالنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس طرح یہ ہمارے بدن میں پوٹاشیم اور سوڈیم کی مقدار برابر رکھتی ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے۔

4۔ پی ایچ توازن

چونکہ چیری میں الکلائن پایا جاتا ہے جو بڑھی ہوئی تیزابیت کو کم کرتا ہے۔ چیری پیٹ کے مختلف امراض میں بہت مفید پھل ہے اس کے باقاعدہ استعمال سے السر، قبض اور گیس کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

5۔ توانائی کا حصول

خیال کیا جاتا ہے کہ چیری توانائی بڑھانے والے پھلوں میں سے خاص پھل ہے۔ یہ خون کے سیلز کی تعمیر کر کے خون کی گردش کو باقاعدہ بناتی ہے۔ اس کے استعمال سے خون میں آکسیجن کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

6۔ قلبی امراض سے بچاؤ
چیری میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ نامی اینٹی سو

کانسیین کولیسٹرول کی خراب سطح کم کرنے اور ریڈیکلز سے لڑنے کی قوت فراہم کرتا ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے دل کی مختلف بیماریاں اور فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ چنانچہ دل کے امراض سے بچنے کے لئے اور دل کے مریضوں کو اس پھل کا باقاعدہ استعمال کرنا چاہیے۔

7۔ جلد کی خرابی

چیری میں وٹامن بی اور سی وافر مقدار میں پا یا جاتا ہے جو جسم کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھتا ہے۔
وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے اور جلد کی چمک میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

8۔ پریگنینسی کے دوران پچیدگیاں

حاملہ خواتین کو اکثر مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ وٹامن اور معدنیات سے بھرپور والی غذائیں استعمال کریں۔ حمل کے دوران جن پھلوں کی سفارش کی جاتی ہے ان میں سے ایک چیری بھی ہے۔ چونکہ اس میں وٹامنز، آئرن، فولک ایسڈ اور معدنیات کثرت سے موجود ہوتی ہے، جو جسم کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس میں موجود فائبر قبض سے بچاتا بلکہ آنتوں کی نقل و حمل کو آسان بھی بناتا ہے۔

یہ ڈائریا سے بچاتا ہے۔ یہ آئرن سے بھرپور پھل ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments