وفاقی وزیر غلام سرور خان خودکش بمبار بننا چاہتے ہیں


وفاقی وزیر برائے ہوابازی نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک خودکش بمبار بننا چاہتے ہیں۔ ان کے الفاظ یہ تھے۔

 ”خودکشی حرام ہے۔ میرا تو خود، بمبار کش، بننے کو جی چاہتا ہے کہ جہاں یہ سارے ملک کے دشمن، دین کے دشمن اکٹھے بیٹھے ہوں، تو میں خودکش بمبار کا دھماکہ کر کے ان ساروں کو نیست و نابود کر دوں۔ میری تو یہ سوچ ہے۔ “

یاد رہے کہ غلام سرور خان کے ایک بیان کے بعد کہ پاکستانی پائلٹوں کے لائسنس جعلی ہیں، پی آئی اے کو یورپ اور دیگر کئی علاقوں میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے وہ ابھی تک نہیں سنبھل پائی۔ پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹوں کو جو دنیا کی دیگر ائرلائنز میں کام کر رہے ہیں، اس بیان کے مضمرات بھگتنا پڑے تھے۔

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments