سپیکر اسد قیصر نے استعفیٰ دے کر اپنی سیٹ ایاز صادق کو سونپ دی


سپیکر اسد قیصر نے استعفیٰ دے کر اپنی پینل آف سپیکرز کے ممبر سیٹ ایاز صادق کو سونپ دی

ایاز صادق نے سیٹ سنبھالتے ہی تحریک عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ شروع کروانے کا اعلان کر دیا۔ حاضری کے لیے گھنٹیاں بجوا دی گئیں۔

سپیکر اسد قیصر نے آخر تک ووٹ کروانے سے بچنے کی کوشش کی۔ مگر رات گئے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کھلنے کے بعد جب ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا قوی امکان دکھائی دینا شروع ہو گیا تو 11:47 پر انہوں نے اسمبلی میں آ کر استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ ’زمینی حقائق اور واقعات کے پیشِ نظر میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میرے پاس جو دستاویزات پہنچ گئے ہیں، میں اپوزیشن لیڈر سے درخواست کروں گا کہ یہ میرے دفتر میں پڑا رہے گا، سپریم کورٹ میں بھیجوں گا کہ وہ معائنہ کریں۔ ضرورت ہے کہ اس ملک کی خود مختاری کے لیے کھڑے ہوں اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں سپیکر کے عہدے پر مزید نہیں رہ سکتا۔‘

ایوان میں ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے جبکہ حکومتی اراکین ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ہیں۔

دوسری طرف مولوی اقبال حیدر کی جانب سے عمران خان اور متعدد وزرا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست کو سماعت کے لیے 11 اپریل کا دن مقرر کر دیا گیا ہے۔

عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ کے لیے روانہ ہو گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments