حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ناراضگی کی وجہ سے گئی: فواد چوہدری


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور جلسے سے ایک روز پہلے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی توپوں کا رخ اسٹیبلشمنٹ کی طرف کردیا۔

 حکومت جانے کے معاملے پر فواد چوہدری نے ایک اور یو ٹرن لے لیا۔ نجی ٹی وی دیے گئے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ناراضگی کی وجہ سے گئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وقت کرتا ہے پرورش برسوں، حادثہ ایک دم نہیں ہوتا۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کئی مہینوں سے تعلقات خراب تھے، ہم نے اسے ٹھیک کرنے کی بہت کوشش بھی کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments