گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کی خدمات مزید درکار نہیں: خواجہ آصف


 

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہم اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون کو ریورس کریں گے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی خودمختاری کا سودا کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کے قانون کو ریورس کریں گے کیونکہ اسٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے۔ 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ریٹائرڈ ہونے والے ہیں اور ان کی خدمات مزید درکار نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments