سازش اور مداخلت


موجودہ پاکستانی حالات میں ہمیں ایک کمپنی یاد آ رہی تھی جس کا ذکر ایک زمانے میں ہمارے اپنے مرحوم والد محترم سے کافی سنا کرتے تھے جو کہ اب اس دور میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انٹرنیشنل معیار میں دستیاب اور مطلوب بن چکی ہے لیکن پچھلے کئی سالوں سے یہ ہمارے ملک پاکستان میں دکھائی اور سنائی بھی نہیں دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا کا زمانہ ہے لہذا ہم نے اس کمپنی کو ڈھونڈ کر ہمارے ملک میں ان کی غیر موجودگی کی وجہ کے ساتھ ایک شکایتی تحریر بھی لکھ کر بھیج دی۔ کچھ دنوں بعد ان کی طرف سے جو جواب ہمیں موصول ہوا وہ ہم آپ سب کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔

ہماری کمپنی سے آپ کا رابطہ کرنے کا شکریہ، آپ پہلے پاکستانی نہیں جس نے ہم سے رابطہ کیا ہے اس سے پہلے کئی سالوں میں آپ کے ملک کے عام آدمی وقتاً فوقتاً رابطہ کرتے آئیں ہیں لیکن کچھ سالوں سے ہماری ایک ایپ کی ڈیمانڈ کے ساتھ یہ شکایت بڑی تعداد میں موصول ہو رہی کہ آپ کی ایپس ہمارے سیٹ میں ڈاؤنلوڈ ہونے کے باوجود چل نہیں رہی برائے مہربانی اس ایشو کو جلد سے جلد فکس کریں۔

اس سے پہلے کہ ہم آپ کی بھیجی گئی شکایت اور معلومات کا جواب دیں یہ بات آپ ذہن نشین کر لیں کہ ہماری ”تربیت کمپنی“ کی کوئی دوسری برانچ نہیں ہے۔

فی الحال ہماری کمپنی کی کسی بھی ایپ کو آپ کے ملک میں دوبارہ چلانے کی اجازت ابھی تک ہمارے اعلیٰ حکام کے طرف سے موصول نہیں ہوئی کیوں کہ 1947 کے بعد جب ہماری پہلی اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی تھی تو اس وقت آپ کے ملک پاکستان سے ہماری کمپنی کو زبردستی دوسرے ملک میں دھکیل دینے کے ساتھ ہمارے نام کی ڈپلیکیٹ آپ کے ملک میں مخصوص سازش اور مداخلت کے ساتھ آسانی سے دستیاب کروا دی گی، یہ کیس ابھی تک حقیقی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

ہماری ”تربیت کمپنی“ کی تمام ایپس ملک کے صرف شعور والے سربراہان کے استعمال کے لیے بنائی گئی ہے تاکہ وہ اپنے نمائندوں کے ساتھ ساتھ نچلی سطح تک اسے پہنچا سکیں۔

آپ کے ملک میں اب تک ہماری تربیت کمپنی کی ”اچھا اخلاق“ کی ایپ آپ کے موجودہ سربراہان کے پاس موجود ہی نہیں اور جن کے پاس موجود تھیں وہ اوریجنل ہی نہیں ہیں۔

اگر آپ اپنے ملک میں ہماری کمپنی سے بہترین اور اعلی کارکردگی لانے کی خواہش رکھتے ہیں تو پھر ہماری کمپنی کو آپ کے ملک کے سربراہان کی حمایت مطلوب ہیں تاکہ آپ کے ملک میں ہماری ایپس کی پہنچ اور استعمال آسان بنائی جا سکے۔

جب آپ کے ملک میں ہماری ایپس دستیاب ہوجائیں تو ہماری تربیت کمپنی کی ”اچھا اخلاق“ کی ایپ کے ساتھ ”ایمان“ ایپ بھی ڈاؤنلوڈ کرنا مت بھولیے گا۔ ایپس کی تمام فیچرز کو ایک طویل عرصے تک انتہائی صبر، سخت محنت اور خلوص کے ساتھ استعمال کرنا شروع کیجئے گا لیکن ان سب سے بھی پہلے اپنے زیر استعمال تمام سیٹ سے ہماری کمپنی کی ڈپلیکیٹ، فیک اور یوس لیس ایپس کو اپنی میموری کارڈ سے ڈیلیٹ کر کے اپنے سیٹ کو ری فریش پر کرنا ہو گا تاکہ ہماری کمپنی کی یہ دونوں ایپس ”ایمان“ اور ”اچھا اخلاق“ کی ایپ کے تمام فیچرز آسانی سے ڈاؤن لوڈنگ کے بعد ہمارے صارف اس سے بھرپور لطف اندوز بھی ہو سکیں۔

ہماری ایپس میں شامل ہدایت نامہ کو مکمل طور پر پڑھنے اور سمجھنے کے بعد طریقہ استعمال کو روز کی بنیاد پر اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کیے اور وقت کے ساتھ ہماری طرف سے بھیجی گئی اپ ڈیٹ کے استعمال کے بغیر ہم سے شکایت کرنا شکایت کنندہ کی اپنی نا اہلی اور بے وقوفی ہے۔

از طرف
تربیت کمپنی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments