ترکی کی سویڈن، فن لینڈ کو نیٹو کا ممبر بننے سے روکنے کی دھمکی

یاروسلوو لوکوو اور میٹ مرفی - بی بی سی نیوز


Swedish soldiers during military exercises. Photo: March 2022
نیٹو سویڈن کو مضبوط کرے گا، اور سویڈن نیٹو کو مضبوط کرے گا: سویڈش وزیر اعظم
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔

ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ نیٹو اتحاد کے حصہ بننے کے متمنی ممالک سویڈن اور فن لینڈ ترکی کو قائل کرنے کے لیے اپنے وفود کو ترکی بھیجنے کی تکلیف نہ کریں۔

ترکی کو غصہ ہے کہ دونوں ملک کرد جنجگوؤں کو اپنے ہاں پناہ دیتے ہیں۔

نیٹو اتحاد کا ممبر بننے کے لیے نیٹو کے موجودہ تمام ممبران کی رضامندی ہونا ضروری ہے۔

پیر کے روز سویڈن نے یوکرین پر روسی حملے کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کو ایک نئےخطرے کا سامنا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو اتحاد میں شمولیت سے روسی کی سلامتی کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن فوجی انفراسٹرکچر کی وسعت دینے پر روس کا جواب آ سکتا ہے۔

ترک صدر طیب اردوغان نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ دہشتگردوں کی نرسریاں ہیں اور ترکی سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو اتحاد میں شمولیت کی مخالفت کرے گا۔

صدر طیب اردوغان نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے دہشتگرد تنظمیوں کے لیے ا پنے دروازے کھول رکھے ہیں اور’ہم ان پر کیسے اعتماد کر سکتے ہیں۔‘

ترکی سکینڈینیویا کی ان ریاستوں پر الزام لگاتا ہے کہ وہ کرد ورکر پارٹی جسے ترکی دہشتگرد تنظیم سمجھتا ہے اور 2016 میں ترکی میں مبینہ طور پر بغاوت کرانے فتح گولن کے ممبران کو اپنے ہاں پناہ دیتا ہے۔

نیٹو اتحاد میں کسی ممبر کی شمولیت کےلیے ضروری ہے کہ نیٹو اتحاد کے تمام ممبران اس کی منظوری دیں۔

صدر اردوغان نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ کو اپنے وفود کو ترکی بھیجنے کی تکلیف نہ کریں۔

ترکی نے کہا ہے کہ وہ ہر ایسے ملک کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست کی مخالفت کرے گا جنہوں نے ترکی پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

سویڈن نے 2019 میں ترکی کی شام میں اپنی فوجیں بھیجنے کی وجہ سے ترکی کو اسلحہ بیچنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

فن لینڈ کی وزیر خارجہ نے پیر کے روز ہیلسنکی میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ترکی کے موقف پر حیرانی ہوئی ہے لیکن فن لینڈ ترکی کے ساتھ سودا بازی میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔

فن لینڈ اور سویڈن نے گزشتہ ہفتے نیٹو اتحاد میں شمولیت کی درخواست دینے کا اعلان کیا تھا۔

سویڈن کی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے کہا :’نیٹو سویڈن کو مضبوط کرے گا، اور سویڈن نیٹو کو مضبوط کرے گا۔‘

انھوں نے کہا کہ یورپ کو ایک خطرناک حقیقت کا سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نیٹو میں شمولیت کی باضابطہ درخواست چند دنوں میں داخل کرا دی جائی گی۔ نیٹو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کو نیٹو کی درخواست مان لی جائی گے۔

Swedish Foreign Minister Ann Linde 17 May 2022

سویڈن کی وزیر خارجہ این لنڈے نیٹو میں شمولیت کی درخواست پر دستخط کیے

سویڈن کی وزیر اعظم نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں جوہری ہتھیاروں کی موجودگی اور نیٹو کی مستقل اڈے نہیں چاہتیں۔

نیٹو ممبران، ناروے، ڈنمارک اور آئس لینڈ نے کہا ہے کہ وہ سویڈن اور فن لینڈ پر حملے کی صورت میں اس کی مکمل مدد کریں گے۔

اس کے علاوہ نیٹو کے ایک اور ممبر برطانیہ نے سویڈن اور فن لینڈ کو عبوری وقت میں سیکورٹی گارنٹی دی ہے۔

سویڈن کی اعلان ایسے وقت آیا ہے جب نیٹو نے بالٹک ریاستوں میں اپنی سب بڑی فوجی مشق کا آغاز کیا ہے جس میں دس ملکوں کے پندرہ ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

تجزیہ

پال ایڈمز، سفارتی نامہ نگار

فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو اتحاد کا حصہ بننے کے لیے نیٹو کے موجودہ 30 ممبران کی حمایت کی ضرورت ہے لیکن ایک ملک اس کی حمایت نہیں کر رہا ہے۔

ترکی کے صدر طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی کسی ایسے ملک کی نیٹو اتحاد میں شمولیت کی حمایت نہیں کرے گا جس نے ترکی پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

سویڈن نے تین برس پہلے ترکی کی شام میں مداخلت کی وجہ سے ترکی کو اسلحہ بیچنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق فن لینڈ اور سویڈن نے متعدر بار کرد جنگجوؤں کو ترکی کے حوالے کرنے سے متعلق درخواستوں کو رد کیا ہے۔

دونوں ملک ترکی کو قائل کرنے کے لیے اپنے وفود کو ترکی روانہ کر رہے ہیں۔ ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ انھیں یہ وفود بھیجنے کی تکلیف نہیں کرنی چاہیے۔

ترکی کے صدر اپنے ووٹ کی قیمت وصول کرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

اتوار کے روز امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ ترکی کے اعتراضات کے باوجود سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو اتحاد میں شامل کر لیا جائے گا۔

امریکہ سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو اتحاد کا حصہ بننے کی ترغیب دیتا رہا ہے اور وہ اس موقع پر ان کو مایوس نہیں کرنا چاہے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments