عامر لیاقت ایک بار پھر عمران خان پر برس پڑے


رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر اُن کا گھر توڑنے کا الزام لگایا ہے۔

عامر لیاقت حسین نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں عمران خان کو کوستے ہوئے کہا کہ ’جس طرح میرا گھر اجڑا ہے، بشریٰ بیگم تمہیں جلد چھوڑ چلیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ جی چاہتا ہے ثبوت عدالت میں دوں پر لحاظ ہے اُس وقت کا جو تمہارے ساتھ گزارا۔ انہوں نے عمران خان کو بد لحاظ بھی قرار دیا۔ مزید الزام لگایا کہ عمران خان نے عدت کے دوران بشریٰ بی بی سے شادی کی تھی۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران اور عامر میں یہی فرق ہے عمران بدلہ لیتا ہے، عامر معمار ہے، تعمیر کو خدا پہ چھوڑ دیتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے ایک ایک ثبوت اکھٹا کیا ہے مگر مجھے عدالتوں سے کوئی امید نہیں سوائے اس عدالت کے جہاں فیصلہ سنایا جاتا ہے، ثبوت نہیں مانگے جاتے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی جانب سے پہلے بھی عمران خان پر یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ اُنہوں نے اُن کا گھر اُجاڑا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments