افغانستان کو بھارت سے فٹ بال میچ میں شکست، کھلاڑی گتھم گتھا


میچ میں شکست کے بعد افغانستان کے کھلاڑیوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

ویب ڈیسک — ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کپ میں شرکت کے لیے کے بھارتی شہر کلکتہ میں کوالیفائر میچ میں بھارت نے افغانستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی البتہ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھ گئے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے باقی کھلاڑی بھی گتھم گتھا نظر آئے۔

کلکتہ کے سالٹ لیگ اسٹیڈیم میں ہفتے کو بھارت اور افغانستان کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ میچ ہوا۔کھیل کے اس میدان کا اصل نام وویك آنندا یوبا بھارتی كريرانگن (وی وائے بی کے) اسٹیڈیم ہے البتہ اسے سالٹ لیک اسٹیڈیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں بھارت نے افغانستان کو شکست دے کر تین پوائنٹس حاصل کیے۔

بھارتی اخبار ‘ٹائمز آف انڈیا’ کے مطابق میچ میں شکست کے بعد افغانستان کے کھلاڑیوں نے مایوسی کا ااظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانستان کے تین کھلاڑی اور دو بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان تکرار ہوتی ہے اور اس کے بعد دونوں جانے سے کھلاڑی ایک دوسرے کو دھکے مارنا شروع کر دیتے ہیں۔

کھلاڑیوں کے درمیان ابھی دھکے دینے کا سلسلہ جاری ہی ہوتا ہے کہ اس دوران دونوں ٹیموں کے مزید کھلاڑی اس میں شامل ہو جاتے ہیں۔

بھارت کے گول کیپر گرپیت سنگھ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی تاہم افغانستان کی ٹیم میں شامل بعض کھلاڑیوں نے انہیں بھی دھکے دینا شروع کر دیے۔

دونوں ٹیم میں تنازع بڑھنے پر اے ایف سی کے حکام فوری طور پر میدان میں پہنچے تاہم تب تک دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑا شدت اختیار کر چکا تھا۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں ٹیموں میں تنازع کس بات پر شروع ہوا اور کھلاڑیوں میں تکرار کی وجہ کیا تھی۔

اے ایف سی کپ کی انتظامی کمیٹی نے بھارت اور افغانستان کے درمیان جھگڑے پر کوئی مؤقف جاری نہیں کی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب دو گول سنیل چھیتری نے جب کہ فیصلہ کن گول ساحل عبد الصمد نے کیا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی تصاویر بھی بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔بھارتی ٹیم اگلے مرحلے میں ہانگ کانگ کے مدِ مقابل ہو گی۔

واضح رہے کہ بھارت اور افغانستان اے ایف سی (انڈر 23) کے کوالیفائر گروپ ڈی میں شامل ہیں۔

بھارت نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور ان دونوں میں کامیابی حاصل کی اور اس کے چھ پوائنٹس ہیں جب کہ افغانستان نے بھی دو میچ کھیلے ہیں لیکن وہ کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔

گروپ ڈی کی چار ٹیموں میں ہانگ کانگ سرِ فہرست ہے جس نے دو میچ کھیلے اور دونوں میں کامیابی اپنے نام کی۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments