رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست: ویانا پہلے نمبر پر، بدترین شہروں میں کراچی بھی شامل

ریڈیکسین - بی بی سی نیوز، منڈو


Viena.
Viena.
برطانوی میگزین دی اکانومسٹ کے انٹیلیجنس یونٹ کی جانب سے ہر سال تیار کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ویانا ایک بار پھر رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہر کے طور پر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے بہترین شہر کا ٹائٹل چھین لیا ہے، جو پہلے نمبر سے 34 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، اس کی وجہ کووڈ کی وبا کے دوران شہر میں نقل و حرکت سے متعلق سخت اقدامات ہیں۔

کووِڈ کی وجہ سے اپنے عجائب گھروں اور ریستورانوں کی بندش کی وجہ سے ویانا نے پچھلے سال اپنا مقام کھو دیا تھا، لیکن ثقافتی اور سماجی زندگی کے دوبارہ بحال ہونے کے بعد اس نے اپنا مقام واپس لے لیا ہے جو اسے 2018 اور 2019 میں حاصل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے

‘دنیا والو ہم اتنے برے بھی نہیں’

برطانیہ: دنیا کے ‘تیز اور بہترین’ ذہنوں کے لیے خصوصی ویزا

ایسا ملک جہاں بیمار بچوں کی دیکھ بھال پر والدین کو تنخواہ ملتی ہے

دوسرے نمبر پر کوپن ہیگن (ڈنمارک)، تیسرے نمبر پر زیورخ (سوئٹزر لینڈ)، چوتھے اور پانچویں نمبر پر کینیڈا کے دو شہر کیلگری اور وینکوور ہیں۔


رہائش کے لیے 10 بہترین شہر

  1. ویانا (آسٹریا)

  2. کوپن ہیگن (ڈنمارک)

  3. زیورخ (سوئٹزرلینڈ)

  4. کیلگری (کینیڈا)

  5. وینکوور (کینیڈا)

  6. جنیوا (سوئٹزرلینڈ)

  7. فرینکفرٹ (جرمنی)

  8. ٹورنٹو (کینیڈا)

  9. ایمسٹرڈیم (ہالینڈ)

  10. اوساکا (جاپان) اور میلبورن (آسٹریلیا))

ذریعہ: اکانومسٹ


شہروں کی درجہ بندی ان کے استحکام، صحت کی سہولیات ، ثقافت اور ماحولیات، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے انڈیکس کے مطابق کی جاتی ہے۔

ویانا کو کیا چیز رہنے کے لیے بہترین شہر بناتی ہے؟

Auckland

آکلینڈ ایک سال میں پہلی پوزیشن سے 34ویں پوزیشن پر چلا گیا۔

رپورٹ کے مصنفین کے مطابق شہر کی بڑی کشش اس کا استحکام اور اچھا انفراسٹرکچر ہے۔ اس کے علاوہ اچھی طبی سہولیات اور ثقافت اور تفریح کے مواقع بھی شہریوں کے لیے پرکشش ہیں۔

رہائش کے لیے بدترین شہر

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ رہائش کے لیے دس بدترین شہر کونسے ہیں تو وہ یہ ہیں۔

دمشق (شام)، لاگوس (نائیجیریا)، طرابلس (لیبیا)، الجزائر (الجیریا)، کراچی (پاکستان)، پورٹ مورسبی (پاپوا نیو گنی)، ڈھاکہ (بنگلہ دیش)، ہرارے ( زمبابوے، دوالا (کیمرون) اور تہران (ایران)۔

جہاں تک لندن کا تعلق ہے تو یہ 33ویں، پیرس 19ویں، نیویارک 51ویں اور بارسلونا اور میڈرڈ بالترتیب 35ویں اور 43 ویں نمبر پر ہے۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32544 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments