دوست اور لنگوٹیا


دل سے دل تک راہ بنانے میں کئی مراحل طے کرنے پڑتے ہیں مزاج کا ملنا، ذہنی ہم آہنگی اور باہمی قربت کے جذبات۔ پھر کہیں جا کے وہ سفر مکمل ہو کر کسی منزل تک پہنچنے کا مرحلہ آتا ہے جہاں دل سے دل تک کے راستے بن جاتے ہیں۔

دوستی کے مختلف تقاضے ہیں جن میں کبھی اتنا ہی کافی شمار کر لیا جاتا ہے کہ ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے سمجھ لیتے ہیں۔ طبیعت ایک سی نہ بھی ہو مگر افہام و تفہیم کے سلسلے درست سمت میں پائے جاتے ہوں ایسے میں باہمی تعلق شناسائی سے زیادہ دوستی کی تعریف میں آتا ہے۔

گزشتہ رات شاید تین دہائیوں سے بھی زائد عرصے کے بعد اپنے بچپن بلکہ لڑکپن کے ساتھیوں اور دوستوں سے نشست ہوئی۔ ان میں ایک لنگوٹیا بھی تھا جس کے بارے میرا دعوی ہے کہ وہ تقریباً میری یعنی ہماری عمر جتنا پرانا دوست اور لنگوٹیا ہے کیونکہ اشفاق کے گھر میری والدہ مجھے رینگتے کو چھوڑ جاتی تھیں انہیں کے آنگن میں آنا جانا کھیل کود شرارتیں کھانا پینا آرام کرنا تک ہوتا۔

زندگی کی دوڑ میں کچھ لمحے کے لئے فلم کو روک کر پچھلے مناظر پر نگاہ ڈالتا ہوں تو بے شمار واقعات ایک کے بعد ایک کسی ترتیب کے بغیر بڑی تیزی سے آنکھوں کے سامنے اور ذہن کے پردے پر نمودار ہوتے ہیں۔ ان میں ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوجاتا جس میں خوشی غمی پریشانی کے لمحات بہت کچھ یاد دلاتے ہیں کچھ مکالمے، کچھ حرکات اور کئی کھٹی میٹھی باتیں جن ذہن میں لاتے ہی ایک خوشگوار تاثر ابھرتا ہے۔

اگرچہ اس ملاقات میں زیادہ گفتگو نہ ہوئی بلکہ یادیں بھی تازہ نہ کرسکے بلکہ کھانے پینے اور کارڈز سے لطف اٹھانے پر توجہ مرکوز رہی لیکن ایک دلفریب کیفیت اور خوشی کا بھرپور احساس جس میں ایک شگفتگی اور اپنے پن کے جذبات شامل تھے۔

یہ میرے دوست اور لنگوٹیے نے اس نشست کے دوران جیسے آکسیجن کا کام کر دکھایا ہو مجھے لگا کہ میں ریفریش ہو گیا۔

انسان کو زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے کبھی کبھار اپنے دوستوں اور ایسے لنگوٹیوں کی نشستوں میں ضرور جانا چاہیے آنے والے دنوں میں مزاج کی تازگی اور آسودگی کا احساس برقرار رہ سکے۔ اشفاق آپ سارے دوستوں کو اکٹھا کرنے کا مشن جاری رکھے ہو۔ مجھے بھی اس میں شریک کر کے ایک بات سکھا دی۔ دیکھیں مستقبل میں کتنا اثر لیتا ہوں۔ اب تک کے لئے آپ کا شکریہ۔

نعمان یاور

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

نعمان یاور

نعمان یاور پرنٹ اور الیکٹرانک صحافت میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان دنوں ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ ہیں

nauman-yawar has 140 posts and counting.See all posts by nauman-yawar

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments