فارمولا ون کے سابق سربراہ برنی ایکلسٹن: ’پوتن ایک فرسٹ کلاس انسان ہیں۔۔۔ ان کے لیے اب بھی گولی کھا سکتا ہوں‘


Bernie Ecclestone has described Vladimir Putin as a
91 سالہ برنی نے کہا کہ ان کے خیال میں جنگ سے بچا جا سکتا تھا اگر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی مختلف اقدامات کرتے۔
فارمولا ون کے سابق باس برنی ایکلسٹن کے مطابق روس کے صدر ولدیمیر پوتن ’ایک فرسٹ کلاس انسان ہیں‘، جو کچھ ایسا کر رہے ہیں جو وہ سمجھتے ہیں کہ روس کے لیے ٹھیک ہے۔

دونوں افراد ایک دوسرے کو کئی برسوں سے جانتے ہیں اور خیال ہے کہ وہ سنہ 2014 میں اس وقت دوست بن گئے تھے جب روس کو پہلی مرتبہ فارمولا ون گرینڈ کی میزبانی کا موقع دیا گیا تھا۔

آئی ٹی وی کے گڈ مارننگ برٹن پروگرام میں جب ایکلسٹن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب بھی پوتن کو اپنا دوست سمجھتے ہیں تو ان کا جواب تھا کہ ’میں اب بھی ان کے لیے گولی کھا سکتا ہوں۔‘

91 سالہ برنی نے، جو سنہ 2017 تک ایف ون کے چیف ایگزیکٹو تھے، کہا کہ ان کے خیال میں جنگ سے بچا جا سکتا تھا اگر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی مختلف اقدامات کرتے۔ انھوں نے اس پر بھی تبصرہ کیا کہ زیلنسکی پہلے ایک مزاح نگار ہوا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے

روس کسی سے لڑائی نہیں چاہتا: پوتن

برنی ایکلیسٹون فارمولا ون کے سی ای او نہیں رہے

روسی ’اولیگارک‘: پوتن کے ارب پتی دوستوں نے اتنی دولت کیسے کمائی

’مجھے لگتا ہے کہ وہ جیسے اُس پیشے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اگر انھوں نے چیزوں کے بارے میں سوچا ہوتا، تو وہ یقینی طور پر پوتن سے بات کرنے کی پوری کوشش کرتے، جو ایک سمجھدار انسان ہیں اور وہ ان کی بات سنتے، اور شاید اس کے بارے میں کچھ کرتے۔‘

سوچی میں پیوتن اور برنی

ایف ون کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے: ‘برنی ایکلسٹن کے تبصرے ان کے ذاتی خیالات ہیں اور یہ ہمارے کھیل کی جدید اقدار کے بالکل برعکس ہیں۔’

ایکلسٹن کا کہنا ہے کہ وہ نہیں مانتے کہ پوتن کا جنگ شروع کرنے کا ارادہ تھا، جس کی وجہ سے ہزاروں یوکرینی اور روسی افراد ہلاک ہوئے۔ انھوں نے کہا: ’مجھے پورا یقین ہے کہ اب وہ چاہتے ہیں کہ یہ سارا کچھ شروع نہ کیا ہوتا، لیکن (انھوں نے) جنگ کے لیے نہیں شروع کیا تھا۔‘

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیوس ہیملٹن کو سنہ 1980 کی دہائی کے ایف ون ورلڈ چیمپئن نیلسن پیکے کے نسل پرستانہ تبصروں کو ’نظر انداز‘ کرنا چاہیے تھا۔

ایف ون کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے: ’برنی ایکلسٹن کے تبصرے ان کے ذاتی خیالات ہیں اور یہ ہمارے کھیل کی جدید اقدار کے بالکل برعکس ہیں۔‘

یاد رہے کہ سنہ 2016 میں بھی ایکلسٹن کو یہ کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ پوتن ’وہ آدمی ہیں جنھیں یورپ کو چلانا چاہیے‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32300 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments