کیا ہم غدار ہیں؟


فلسفی کہتے ہے۔ ’کیا‘ کا تعلق فلسفہ سے ہے۔ اور کیا کا جواب دینا مشکل نہیں ناممکن ہے۔ لیکن عجیب تشنج میں ہوں۔ یہاں کالم کا موضوع ایسا ہے کیا ہم غدار ہے؟

اب سوال کو سمجھانا اتنا مشکل نہیں ہے۔ اب سے چند گھنٹے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک ہوئی۔ جس میں وہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد سے بات کر رہی ہے۔ اس آڈیو لیک کا دورانیہ دو منٹ بارہ سیکنڈ تھا۔ اس آڈیو میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ ارسلان خالد کو ہدایت دے رہی ہے کہ کس طرح مخالفین کے غداری کا بیانیہ بنانا ہے۔

لیک آڈیو میں بشریٰ کہ رہی ہے کہ ایک ہفتے سے میڈیا پہ کوئی ٹرینڈ نہیں چل رہی اور اس پہ خان صاب بھی غصہ ہے۔ مبینہ آڈیو میں بشریٰ ارسلان خالد کو ہدایت دے رہی ہے کہ کوئی بھی شخص جو میرے اور عمران خان اور فرح خان کے خلاف جو بھی بولیں گے آپ نے ان کے خلاف ٹرینڈ شروع کرنا ہے۔ اور ٹرینڈ بھی غداری کا۔ مطلب جو کچھ بھی بولے آپ نے اسے غداری کے ساتھ لنک کرنا ہے۔ اور امریکہ اور خط والا جو معاملہ ہے اس کا بھی خاص خیال رکھنا ہے۔ بشری بی بی کا مطلب یہ ہے کہ جو بھی بولے ہمارے گوگی اور عمران کے کرپشن کے خلاف تو اس کو غداری کے ساتھ لنک کرو اور جو غلامی کا نعرہ خان لگاتے ہے ان سے لنک کرو سادہ لفظوں میں کہ عوام کو بیوقوف بناؤ۔ اور امریکی خط اور غلامی کو بڑھ چڑھ کر میڈیا پہ چلاؤ۔

اب میں اس سوال کی طرف آتا ہوں
غدار کسے کہتے ہیں؟

آئین پاکستان کا آرٹیکل 6 کہتا ہے کہ ’ہر وہ شخص غدار ہے جو طاقت کے استعمال یا کسی بھی غیر آئینی طریقے سے آئین پاکستان کو منسوخ، تحلیل، معطل یا عارضی طور پر بھی معطل کرتا ہے یا ایسا کرنے کی کوشش بھی کرتا یا ایسا کرنے کی سازش میں شریک ہوتا ہے۔ ‘

ایس ایم ظفر کا شمار پاکستان کے بڑے اور ذہین وکلاء میں ہوتا ہے۔ جس نے بہت اچھی طرح سے لفظ غداری کو بیان کیا ہے

ماہر قانون کے مطابق ’غداری‘ کا لفظ پہلی مرتبہ سنہ 1973 کے آئین میں استعمال ہوا۔

2010 میں اٹھارہویں ترمیم کی مدد سے جو اضافہ کیا گیا وہ یہ تھا کہ ’آئین کو معطل یا عارضی طور پر بھی معطل کرنے والا شخص یا ایسے شخص کی امداد کرنے والا شخص غدار ہو گا۔

میرے خیال میں تو اب سب لوگوں کی کنفیوژن دور ہوئی ہوگی۔
سوالات
غداری کے اس لفظ سے اور بھی سوال پیدا ہوتے ہے۔
مشرف غدار ہے یا نہیں
کیا علی وزیر غدار ہے؟
ہر وہ صحافی جو سچ لکھتا ہے وہ غدار ہے یا نہیں
ہر سیاسی جماعت جو اس خطے میں امن جمہوریت چاہتی ہے کیا وہ غدار ہے؟
کیا عثمان کاکڑ غدار تھے؟
کیا اسفندیار ولی غدار ہے؟
کیا پی ٹی ایم کے مطالبات آئین قانون کی رو سے ٹھیک ہے یا نہیں؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments