لاہور کے حلقہ 168 میں فواد چوہدری کی گاڑی پر لبیکی کارکنوں کا حملہ


سوشل میڈیا کے مطابق لاہور کے حلقہ 168 میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی گاڑی پر تحریک لبیک کے کارکنوں نے حملہ کیا ہے اور گاڑی کے شیشے توڑ دیے ہیں۔ خبروں کے مطابق فواد چوہدری کی گاڑی نے تحریک لبیک کے چند کارکنوں کے پیر کچل دیے تھے جس پر کارکن مشتعل ہو گئے اور انہوں نے گاڑی گھیرے میں لے کر ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔

نجی ٹی وی ”جیو نیوز“ کے مطابق فواد چودھری اور شوکت ترین گاڑی میں حلقہ پی پی 168 کے دورے پر پہنچے مگر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گاڑی کو روک لیا اور آگے نہیں جانے دیا گیا، فواد چودھری کی گاڑی کو ریورس کرا کر واپس بھیجا گیا، ریورس کے دوران تحریک لبیک پاکستان کے ایک کارکن کا پاؤں گاڑی کے ٹائر کے نیچے آ گیا جس پر مشتعل کارکنوں نے فواد چودھری کی گاڑی کی بیک سکرین توڑ دی۔

فواد چودھری اور شوکت ترین گاڑی سے اترے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

 

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments