پنجاب کے نئے وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب: اراکین اسمبلی پہنچنا شروع


فائل فوٹو
ویب ڈیسک — پنجاب کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ آج ہو گی جس کے لیے اراکین اسمبلی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔وزارتِ اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز اور تحریکِ امیدار چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

تحریکِ انصاف کے متعدد اراکین بس میں بیٹھ کر اسمبلی پہنچا دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیرِ صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے شروع ہوگا جس کے دوران ارکان نئے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹ دیں گے۔

دونوں جماعتیں اپنی اپنی جماعت کے ارکان کو پارٹی لائن کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لیے قائل کر رہی ہیں جب کہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں۔

سترہ جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیاب 20 میں سے 19 ارکان نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے راولپنڈی سے کامیاب امیدوار نے ابھی حلف نہیں اٹھایا۔

حلف اٹھانے والوں میں تحریکِ انصاف کے 15، مسلم لیگ (ن) کے تین اور ایک آزاد رکن شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے 186 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی مسلم لیگ (ق) کا دعویٰ ہے کہ وزارتِ اعلیٰ کے لیے ان کے امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ کو 188 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ اور اس کے اتحاد کو ایوان میں 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنااللہ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے متعدد ‘باضمیر’ ارکان پرویز الہیٰ کے بجائے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کریں گے۔

ادھر چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پیسوں کے ذریعے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو سارے اداروں کو وہ وارننگ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں 15 نسشتوں پر کامیابی کے بعد تحریکِ انصاف کے اسمبلی ارکان کی تعداد 178 ہو گئی ہے جب کہ اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے 10 ارکان کو ملا کر اس اتحاد کے ارکان کی کل تعداد 188 بنتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 167 ہے جب کہ ایک رکن نے ابھی حلف نہیں اٹھایا۔ ضمنی انتخاب میں راولپنڈی کی نشست پی پی سات سے کامیاب ہونے والے رکن راجہ صغیر نے اگر حلف اٹھا لیا تو ایوان میں لیگی ارکان کی تعداد 168 ہو جائے۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے اتحادی پیپلز پارٹی کی سات، تین آزاد ارکان اور راہِ حق پارٹی کی ایک نشست ہے۔ اس طرح اس اتحاد کی ایوان میں کل تعداد 179 بنتی ہے۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments