چوہدری شجاعت کا حمزہ کو ووٹ دینے کا حکم، مسلم لیگ (ق) کے 10 ووٹ مسترد


وائس آف امریکہ نے رپورٹ کیا ہے کہ

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ (ق) کے 10 اراکین اسمبلی کے ووٹ مسترد کر دیے ہیں۔

گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت حسین کا خط پڑھ کر سنایا جس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر نے پارٹی اراکین کو حمزہ شہباز کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل تریسٹھ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد مسلم لیگ (ق) کے اراکین کے ووٹ شمار نہیں کیے جائیں گے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس تقریباً پونے تین گھنٹے کی تاخیر سے شام 7 بجے شروع ہوا جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل شروع کرایا۔

ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔

تاہم ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کو پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے ق لیگ کے ارکان کو ووٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کی تھی۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ق لیگ کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ مسترد ہوتے ہیں اور میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔.

اس موقع  پر ق لیگ اور تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments