شیریں مزاری اور علی محمد خان سمیت 11 پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور


مرکز میں لاحق خطرات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری، شندانہ گلزار، علی محمد خان، اعجاز شاہ، فرخ حبیب، فضل محمد، شوکت خان، فخرزمان، عبدالشکور شاد، جمیل احمد اور اکرم چیمہ شامل ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور کیے ہیں۔ ابتدائی طور پر 11 ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں جب کہ مزید بھی منظور کیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے مرحلہ وارمنظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کے لئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفوں کی منظوری سے پہلے اسپیکرقومی اسمبلی نے سابق اسپیکر ایاز صادق سمیت دیگر سے مشاورت کی۔ مشاورت میں خورشیدشاہ، ایازصادق، سعدرفیق شریک تھے۔

بشکریہ اے آر وائے نیوز


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments