النہیان کزنوں کی اسرائیل سے پاکستان تک بچھائی بساط – ولاگ


آکسفورڈ میں محترمہ بے نظیر بھٹو سے جونیئر تھے۔ شیخ نہیان کے بقول ہم انہیں کامیابیاں حاصل کرتے دیکھا کرتے تھے اور ان سے ہمارے تعلقات پرانے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کا تعلق ہے جو شاید آکسفورڈ سے ہی ہو۔ نواز شریف کا لندن میں جب آپریشن ہوا تو ہماری وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا کہ شیخ نہیان نے نواز شریف کی صحت تندرستی کے لیے ایک پیغام بھجوایا ہے۔

شیخ نہیان کتابیں پڑھتے ہیں اور موسیقی سنتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کاروبار اور وزارت کو الگ الگ رکھتے ہیں، سیاست اور تعلقات کو بھی آپس میں نہیں جوڑتے۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کی اندرونی سیاست پاکستانیوں کا کام ہے اور یہ بھی کہ میں اتنے عظیم لوگوں کو کوئی مشورہ نہیں دیتا ان سے سیکھنے آتا ہوں۔

ایم بی زیڈ اگر کر دکھانے والے ایگزیکٹیو ہیں تو نہیان المبارک وہ منصوبہ ساز ہیں جو سب سوچتے اور ترتیب دیتے ہیں۔ یا اس کو الٹ کر لیں لیکن 2 کزنوں کی یہ جوڑی جو طے کر لے اسے حاصل کر ہی لیتی ہے۔

ہمیں کسی سازش کو نہیں سوچنا۔ نہ کسی سنسنی پھیلاتی لہر پر سوار ہونا ہے۔ پاکستان کوئی گیا گزرا ملک نہیں ہے۔ سوال بس اتنا ہے کہ کیا ہمیں پتا بھی ہوتا ہے کہ ہمارے ساتھ ہو کیا رہا ہے؟ یا بغیر سوچے سمجھے ہم کبھی نقصان کرتے ہیں اور پھر سوچ سمجھ کر بھی نقصان ہی کرتے ہیں۔

وسی بابا

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وسی بابا

وسی بابا نام رکھ لیا ایک کردار گھڑ لیا وہ سب کہنے کے لیے جس کے اظہار کی ویسے جرات نہیں تھی۔

wisi has 406 posts and counting.See all posts by wisi

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments