پیپلز پارٹی اور محرم الحرام


پاکستان پیپلز پارٹی کی روایت کو اگر پہلے دن سے دیکھا جائے تو پاکستان پیپلز پارٹی کی روایت اور اس پارٹی کی اپنے ورکرز کی تربیت کچھ ایسے کی ہے کہ اس پارٹی کے ورکرز ہر میدان میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت اور ورکرز کا خون اس ملک کی مٹی میں شامل ہے اور یہ پارٹی ہر طرح کی فرقہ واریت، مذہب، ذات پات، اونچ نیچ جیسے معاملات سے دور رہتی ہے اور پاکستان کے آئین و قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی اپنی پارٹی کے فیصلے کرتی ہے جس سے ملک پر کوئی منفی اثرات نہ پڑیں۔

یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر طرح کے لوگوں کی مقبول پارٹی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا رسول پاک ص اور ان کے خاندان سے جہاں عقیدت کا رشتہ ہے وہاں دوسری طرف اس پارٹی کے لوگ اس گھرانے کے ماننے والوں کو بھی برابر عزت دیتے ہیں یہ روایت آج کی نہیں بھٹو صاحب، پھر بی بی شہید سے ہی ان کے ورکرز کو ورثہ میں ملی ہے۔ ایک وقت تھا بچپن میں جب محرم الحرام کا ماہ آتا تو ہمارے شہر میں امام بارگاہ یا بوستان زہراء کے علاوہ ہر اس جگہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز یا عہدے دار پانی کی سبیل لگاتے اور لنگر کا اہتمام کرتے۔

اس طرح عوام سے محبت کا اظہار بھی ہوتا اور رابطہ بھی۔ لیکن کچھ سال سے دیکھنے کو مل رہا کہ ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عاشورہ کے جلوس ہوں یا مجالس کے لئے جانے والے عزادار۔ ان کے لئے راستوں میں پانی یا شربت کی سبیل لگانے والا کام ختم کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ہماری بی بی صاحبہ اور بھٹو صاحب تو یذیدیوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہو گئے کیونکہ اس خاندان کا امام حسین ع اور ان کے خاندان سے رشتہ بہت مضبوط ہے۔ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں بطور پاکستان پیپلز پارٹی کا چھوٹا سا ورکر اپنے تمام جیالے دوستوں اور عہدے داروں سے جو پورے پاکستان میں موجود ہیں ان سے ریکویسٹ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ آگے بڑھ کر اس کام کو دوبارہ شروع کریں۔

پانی اور شربت کی سبیل لگا کر ان کے ساتھ سٹال لگائیں اور اپنی پارٹی فلکس چسپاں کریں تاکہ ہر راہ گیر کو معلوم پڑے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی مظلوموں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس سے پارٹی سے وابستہ ٹکٹ ہولڈرز اور عہدے داروں کا ایک عوامی رابطہ بحال ہو گا۔ بیشک لنگر، نیاز وغیرہ کی تقسیم ایک اچھا عمل ہے جس کو اللہ خود پسند کرتا ہے۔ کسی بھوکے کو کھانا کھلانا سب سے بڑا عمل ہے۔ اس لئے ہر ذمہ دار کوشش کر کہ پانی، شربت کی سبیل لگا کر لوگوں کے ساتھ بھائی چارے کو فروغ دینے کا کام شروع کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments