مجبور اور بے بس سیلاب زدگان


سب سے مشکل اور درد ناک گھڑی کون سی ہوتی ہے؟
اپنی جمع پونجی کو اپنی آنکھوں کے سامنے تباہ و برباد ہوتے دیکھنا۔

پاکستان میں حالیہ مون سون بھی بہت تباہ کن ثابت ہوا، ہر متاثرہ شخص بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے، کسی کی جمع پونجی تھی وہ گھر جو دیکھتے ہی دیکھتے سیلاب کی نظر ہو گیا اور دوبارہ رہنے لائق نہیں رہا، کسی کی جمع پو نجی ان کی اولاد تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور ملا کیا اس کی لاش۔

بارشوں سے تباہ کاری کی سب ہی تصویریں اور ویڈیوز دیکھ کر انسان سکتے میں آ جاتا ہے اس کم سن بچی کو دیکھنے کی ہمت ہی نہیں ہو رہی جس کی لاش سیلابی پانی میں ایک چٹائی کے ساتھ ڈوبتی ہوئی نظر آ رہی ہے، ایک باپ رو رو کر بتا رہا ہے کہ اس کا بیٹا ڈوب رہا ہے، دل ہے کہ رو رہا ہے، آنکھ ہے جو منظر دیکھ کر نم ہے۔

ایسا میں ہمارے مین اسٹریم میڈیا کے لئے زیادہ اہم موضوع پہلے پنجاب کی وزرات اعلی تھی اور اس کے بعد زیادہ اہمیت ممنوعہ فنڈنگ کیس کو حاصل ہے، سیلاب کا کیا ہے وہ تو ہر مون سون میں آتا ہے۔

سیلاب ہر سال تباہی مچاتا ہے اور ہر بار پہلے سے زیادہ دل دہلانے والے مناظر دکھائی دیتے ہیں لیکن حکومت کو کوئی جھنجھوڑنے والا نہیں۔ سیلاب کا الرٹ تو جاری ہو جاتے ہے لیکن عوام کو کیسے بچانا ہے اس کا کوئی حل نہیں دیا جاتا۔ کسی کو روتے ماں بات سنائی نہیں دے رہے، بے سر و سامان اور کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے لوگ نظر نہیں آرہے، نظر ہے تو کرسی پر ، کس کو ملنی چاہیے، کس کو نہیں، کس کا حق ہے کس کا نہیں۔

جلد الیکشن کا مطالبہ آج کل آپ بہت سنتے ہوں گے وہ الگ بات ہے کہ پنجاب کی صورتحال تبدیل ہونے کے بعد تھوڑا کم سنائی دیتا ہے۔ اسی الیکشن میں یہ حکمران کس منہ سے ووٹ مانگیں گے۔ امپورٹڈ حکومت کے نعرے سے، ووٹ کو عزت دو کے نعرہ سے یا بھٹو کے نام سے

جس الیکشن کا مطالبہ یہ تمام سیاسی جماعتیں کر رہیں ہیں اس الیکشن کے لئے جن ووٹوں کی ضرورت ہے وہ یہ ہی لوگ ہیں جس کی سسکیاں ان کو سنائی نہیں دے رہیں اور تکلیف دکھائی نہیں دے رہی۔

آج لوگ سیلاب سے مر رہے ہیں، کل بھی سیلاب سے مرتے رہیں گے لیکن یہ سیاست دان عوام کے نام پر الیکشن لڑ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے مگر کریں گے کچھ نہیں بس فوٹو سیشن لازمی ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments